‫‫کیٹیگری‬ :
17 September 2017 - 17:02
News ID: 429984
فونت
حرم امیر المومنین(ع) میں قائم سیکشن امور دینیہ کے شعبہ دارالقرآن الکریم نے عید مباہلہ کی مناسبت سے حرم امیر المومنین (ع) میں محفل قرآن کا انعقاد کیا۔
محفل قرآن

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حرم امیر المومنین(ع) میں قائم سیکشن امور دینیہ کے شعبہ دارالقرآن الکریم نے عید مباہلہ کی مناسبت سے حرم امیر المومنین (ع) میں محفل قرآن کا انعقاد کیا۔ جس میں زائرین کی بہت بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔

محافل قرآن یونٹ کے انچارج عبد الھادی عابدی نے حرم کی میڈیا ٹیم کو بتایا کہ ہم نے جیسا کہ پہلے بھی ہر اہم مناسبت پر محفل کا انعقاد کیا جاتا تھا اسی طرح اس عظیم عید غدیر و مباہلہ کی خوشیوں کو منانے اور برکات میں اضافہ کے لئے محفل قرآن کا انعقاد کیا

محفل کا آغاز تلاوت کلام پاک سے  ہوا جس کی سعادت ڈاکٹر احمد جاسم نجفی نے حاصل کی اس کے بعد امور دینیہ سکیشن کے نمائندے شیخ عبد السادۃ جابری نے ابتدائی کلمات ادا کئے اسی طرح اس محفل میں مختلف سرگرمیاں بھی رکھی گئی تھی۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬