‫‫کیٹیگری‬ :
21 September 2017 - 22:13
News ID: 430044
فونت
آیت اللہ احمد جنتی :
اسلامی جمہوریہ ایران کی ماہرین اسمبلی کے چیئرمین نےکہا : موجودہ صورتحال میں روہنگیائی مظلوم مسلمانوں پر تشدد اور بربریت کے مقابلے میں خاموشی رہنا قابل قبول نہیں اور اس کو روکنا ضروری ہے۔
ایت اللہ جنتی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی ماہرین اسمبلی کے چیئرمین آیت اللہ العظمی نے امریکہ، ناجائز صہیونی ریاست اور سعودی عرب کے جرائم پر اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان تین جابر حکمرانوں کے ہوتے ہوئے انسانیت کے مسائل کا حل ممکن نہیں ہے۔

ان خیالات کا اظہار آیت اللہ احمد جنتی نے گزشتہ روز ماہرین اسمبلی کے تیسرے رسمی اجلاس کے اختتام پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کوئی شک نہیں کہ اللہ تعالی پر توکل اور بانی اسلامی انقلاب امام خمینی (رح) کی ہدایات کے مطابق عمل کرنے کے ساتھ اس ظلم پسند ممالک کو ناکام کرسکتے ہیں۔

آیت اللہ جنتی نے میانمار میں انسانی تباہی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ صورتحال میں روہنگیائی مظلوم مسلمانوں پر تشدد اور بربریت کے مقابلے میں خاموشی رہنا قابل قبول نہیں اور اس کو روکنا ضروری ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬