رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کا مقدس شہر کربلا معلی میں صحن حرم مطہر حضرت امام حسین علیہ السلام میں منعقدہ اس ہفتہ نماز جمعہ کے خطبہ میں حجت الاسلام علامہ شیخ عبدالمہدی الکربلائی نے عراق میں مدافعین وطن کی قربانی کی تعریف کرتے ہوئے ان کے اقدام کو قابل تعریف جانا ہے ۔
صحن حرم مطہر حضرت امام حسین علیہ السلام میں اس ہفتہ نماز جمعہ علامہ شیخ عبدالمہدی الکربلائی کی امامت میں ادا کی گئی ۔
نماز جمعہ کے خطبہ میں انہوں نے حالیہ جنگ میں جاری کامیابیوں اور حال ہی میں آزاد کرائے گئے شہر حویجہ کی آزادی میں شریک مدافعین وطن کو انصار امام حسین علیہ السلام کے نقش قدم پر چلنے والوں میں سے جانا ہے ۔
انہوں نے اپنے خطبہ بیان کیا : آزادی اور دفاع وطن کے لئے جاری حالیہ جدوجہد قابل ستائش ہے اور اس راہ میں شہادتوں اور قربانیوں کا نذرانہ پیش کرنے والے رضاکاران اور افواج مسلح کی انتھک کوشیشیں بے نظیر ہیں ۔
علامہ شیخ عبدالمہدی الکربلائی نے کہا : دفاع وطن کی طرف سبقت اختیار کرنے والے پیروکاران اصحاب حضرت امام حسین علیہ السلام کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اپنے ولائی وظیفہ پر عمل کر رہے ہیں ۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۲۸۰/