‫‫کیٹیگری‬ :
14 October 2017 - 23:24
News ID: 430383
فونت
محمد جواد ظریف:
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ آج ہر ایرانی مرد و عورت اور پیر و جوان پاسداران انقلاب اسلامی ہے۔
محمد جواد ظریف

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، ایران کے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف نے ایران اور سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے خلاف امریکی صدر ٹرمپ کے مخاصمانہ بیانات پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر کہا کہ ہر ایرانی ، پورے عزم کے ساتھ ان لوگوں کے ساتھ کھڑا ہوا ہے جو جارحیت اور تشدد کے مد مقابل ڈٹے ہوئے ہیں اور ایران و علاقے کا دفاع کررہے ہیں۔

امریکی صدر ٹرمپ نے جمعے کی شب ایٹمی سمجھوتے اور ملت ایران کے خلاف ہرزہ سرائی اور بےبنیاد الزامات لگاتے ہوئے کہا تھا کہ ایران جامع ایٹمی سمجھوتے کی روح کی پابندی نہیں کررہا ہے۔

امریکی صدر نے ایران پر دہشتگردی کا بے بنیاد الزام عائد کیا اور سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی پر نئی پابندیاں عائد کردیں۔ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی عراق و شام میں داعشی تکفیری دہشتگرد گروہ کے خلاف جنگ میں ان ملکوں کی حکومتوں کی درخواست پر مشاورت فراہم کر رہی ہے اور امریکہ کی حمایت یافتہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اہم کردار ادا کررہی ہے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬