‫‫کیٹیگری‬ :
24 October 2017 - 21:32
News ID: 430510
فونت
مجلس وحدت مسلمین سنٹرل پنجاب کے سیکرٹری جنرل :
حجت الاسلام مبارک علی موسوی نے کہا : مہنگائی اوربے روزگاری کے سبب لوگ خود کشی کرنے پر مجبور ہیں، پنجاب میں سیاسی مخالفین کو بدترین انتقامی کاروائیوں کا نشانہ بنایا گیا۔
مبارک علی موسوی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین سنٹرل پنجاب کے سیکرٹری جنرل حجت الاسلام مبارک علی موسوی نے ضلع اٹک،راولپنڈی،جہلم اور چکوال کے پارٹی ورکرز سے صوبائی سیکرٹریٹ میں ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا : انسانیت دشمن دہشتگردوں کے ساتھ ساتھ معاشی دہشتگردوں کو بھی منطقی انجام تک پہنچانا ہوگا، ملک میں انارکی پھیلانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

انہوں نے کہا : نوازشریف اعلیٰ عدلیہ اور ریاستی اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی کرنے والوں کی وکالت کی بجائے اپنے دور میں بے گناہ لاپتہ شیعہ علماء و جوانوں کے بارے میں بتائے ، یہ بے گناہ افراد کہا ں ہیں؟، ن لیگی حکومت اپنی آخری سانسیں لے رہی ہے،قوم کو جلد لیٹروں اورظالم و جابر حکمرانوں سے نجات ملنے والی ہے ۔

 انہوں نے کہا کہ سنٹرل پنجاب میں الیکشن 2018 کے حوالے سے کارکنان تیاریوں میں تیزی لائیں،ہم میدان خالی نہیں چھوڑیں گے،ن لیگ کے انتقامی کاروائیوں کا بدلہ ووٹ کی طاقت کے ذریعے انشااللہ سود سمیت چکا دینگے۔

نوازشریف نے عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا، مہنگائی اوربے روزگاری کے سبب لوگ خود کشی کرنے پر مجبور ہیں، پنجاب میں سیاسی مخالفین کو بدترین انتقامی کاروائیوں کا نشانہ بنایا گیا۔

ملت جعفریہ کیخلاف ن لیگ حکومت کی متعصبانہ کاروائیاں کبھی نہیں بھولیں گے، ہم آئین اورقانون کے اندر رہتے ہوئے ان ظالم قوتوں کامقابلہ کرینگے،جناح اور علامہ اقبال کے پاکستان کو مفادپرستوں اور دہشتگردوں کے سیاسی سہولت کاروں کے ہاتھوں یرغمال نہیں بننے دینگے۔

اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین سنٹرل پنجاب کے سیکرٹری سیاسیات سید حسن کاظمی و دیگر رہنما بھی ملاقات میں شریک تھے۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬