‫‫کیٹیگری‬ :
05 November 2017 - 19:50
News ID: 431678
فونت
حجت الاسلام مبارک موسوی :
مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صوبائی سیکرٹری نے کہا : پنجاب حکومت ایک مکمل طور پر ایک استبدادی حکومت کا روپ دھار چکی ہے۔
حجت الاسلام سید مبارک موسوی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صوبائی سیکرٹری حجت الاسلام مبارک موسوی نے لاہور میں صوبائی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب حکومت ایک مکمل طور پر ایک استبدادی حکومت کا روپ دھار چکی ہے۔

انہوں نے بیان کیا : منفی ہتھکنڈوں سے ملت تشیع پاکستان کو دبایا نہیں جا سکتا، ہمارے بیگناہ کارکنوں و رہنماؤں کی جبری گمشدگیاں عالمی ایجنڈے کا حصہ ہیں، ہم اپنے آئمہ کرام کی سیرت پر عملدرآمد کرتے ہوئے اس ظلم و ستم کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔

انہوں نے کہاکہ شہباز حکومت ہوش کے ناخن لے اور بیرونی ایجنڈے پر عمل کرکے ملک کے اندر بے چینی پھیلانے سے گریز کرے، ہمارے بے گناہ مرکزی رہنما اور مرکزی ڈپٹی سیکرٹری سید ناصر عباس شیرازی کو جلد از جلد رہا کیا جائے ورنہ پوری ملت تشیع پاکستان سڑکوں پر ہوگی۔

حجت الاسلام مبارک موسوی نے کہا کہ سید ناصر عباس شیرازی کے اغوا کو 5 روز گزر گئے ہیں لیکن ابھی تک کوئی بھی ادارہ یہ ذمہ داری قبول کرنے کیلئے تیار نہیں، کیا اس ملک میں جنگل کا قانون ہے؟ گڈ گورننس کا دعویٰ کرنیوالے حکمرانوں کیلئے ڈوب مرنے کا مقام ہے، ہمیں معلوم ہے ملت جعفریہ کیخلاف حکومتی سرپرستی میں جاری متعصبانہ اقدامات کا حکم کہاں سے دیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم حکومت کو متنبہ کرتے ہیں، کہ وہ بیرونی ایجنڈے پر ملک کی شیرازہ بندی کو پاش پاش کرنے سے باز رہے، اور ملک کو عراق، شام، لیبیا اور یمن جیسے حالات کی طرف نہ دھکیلے، ہم عہد کرتے ہیں کہ ایسی وطن دشمن سازشوں کا منہ توڑ جواب دینگے، حکومت عدالتی حکم کا احترام کرتے ہوئے سید ناصر عباس شیرازی کو عدالت میں پیش کرے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬