‫‫کیٹیگری‬ :
14 November 2017 - 21:50
News ID: 431807
فونت
تحریک ختم نبوت کی جانب سے فیض آباد پہ جاری دھرنے کے دوران پولیس اور کارکنوں کے مابین تصادم ہوا ہے، جس میں ایس ایچ او سمیت ۳ پولیس اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔
ختم نبوت دھرنے

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق تحریک ختم نبوت کی جانب سے فیض آباد پہ جاری دھرنے کے دوران پولیس اور کارکنوں کے مابین تصادم ہوا ہے، جس میں ایس ایچ او سمیت 3 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔

اسلام آباد میں ختم نبوت سے متعلق شقوں میں ترمیم کےخلاف مذہبی و سیاسی جماعتوں کا دھرنا جاری ہے۔ پولیس اور شرکا کے درمیان تصادم ہوا جس میں ایس ایچ او آئی نائن سمیت دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

آئی جی پولیس نے کہا کہ دھرنے کے شرکا جان بوجھ کر محاذ آرائی کا ماحول پیدا کر رہےہیں اور چاہتے ہیں کہ پولیس کے ساتھ تصادم ہو۔

دوسری جانب دھرنے میں شریک مظاہرین کا کہنا ہے کہ اگر پولیس ہمارے خلاف آپریشن کرے گی تو ہم بھی اپنا دفاع کریں گے۔

مظاہرے میں شریک قائدین نے شرکا کو مزاحمت کی ہدایت کرتے ہوئےکہا ہے کہ اپنے دفاع میں پولیس کے خلاف کارروائی کی جائے۔

واضح رہے کہ دھرنے میں شریک افراد کا مطالبہ ہے کہ حکومت ختمِ نبوت سے متعلق حلف نامے میں کی گئی تبدیلی کے ذمہ داروں کا تعین کر کے ان کے خلاف کارروائی کرے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬