‫‫کیٹیگری‬ :
23 December 2017 - 14:06
News ID: 432374
فونت
چودھری منظور احمد:
پی پی پی کے مرکزی ترجمان چودھری منظور احمد کا کہنا ہے کہ ضیاء الحق نے امریکی ایما پر ہی طالبان پیدا کئے، امریکہ نے انہیں روس کیخلاف استعمال کیا اور جب امریکہ کا مقصد پورا ہو گیا تو اس نے ضیاء الحق کو راستے سے ہٹا دیا اور طالبان کا رخ پاکستان کی طرف ہو گیا اور پاکستان خود دہشتگردی کی لپیٹ میں آ گیا، پاکستان میں دہشتگردی کا ذمہ دار بھی امریکہ ہی ہے، یہ اسی کی دوستی کی وجہ سے ہوا ہے کہ ہم نے ہزاروں افراد کی قربانیاں دیں، لیکن امریکہ ان کا اعتراف کرنے کے بجائے الٹا ہمیں ہی مورد الزام ٹھہرا رہا ہے۔
چودھری منظور احمد

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات چودھری منظور احمد نے کہا ہے کہ امریکی نائب صدر کی طرف سے یہ کہنا کہ پاکستان دہشتگردوں کو پناہ نہ دے ایک مذاق ہے۔

میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ امریکہ خود سب سے بڑا دہشتگرد ہے اور ماضی اور حال میں بھی دہشتگردوں کی پشت پناہی کرتا رہا ہے، تو پھر آج کس منہ سے دہشتگردی کیخلاف بات کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دوسری طرف ہمیں بھی اپنی ترجیحات کو ازسر نو دیکھنا ہوگا کہ ماضی میں ہم نے جتنے بھی گروپس کو سپورٹ کیا وہی پھر ہمارے خلاف ہوگئے ہمیں اپنے گھر کو بھی صاف کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ضیاء الحق نے امریکی ایما پر ہی طالبان پیدا کئے، امریکہ نے انہیں روس کیخلاف استعمال کیا اور جب امریکہ کا مقصد پورا ہو گیا تو اس نے ضیاء الحق کو راستے سے ہٹا دیا اور طالبان کا رخ پاکستان کی طرف ہو گیا اور پاکستان خود دہشتگردی کی لپیٹ میں آ گیا۔

چودھری منظور احمد نے کہا کہ پاکستان میں دہشتگردی کا ذمہ دار بھی امریکہ ہی ہے، یہ اسی کی دوستی کی وجہ سے ہوا ہے کہ ہم نے ہزاروں افراد کی قربانیاں دیں، لیکن امریکہ ان کا اعتراف کرنے کے بجائے الٹا ہمیں ہی مورد الزام ٹھہرا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکمران واضح طور پر امریکہ کو منہ توڑ جواب دیں کہ یہ سب کیا دھرا امریکہ کی وجہ سے ہی ہے، اس میں پاکستان نے امریکہ سے تعاون کیا تھا، تعاون کے بدلے مراعات دی جاتی ہیں دھمکیاں نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ماضی کے واقعات سے پاکستان سبق سیکھتے ہوئے آئندہ کسی بھی قوت کا آلہ کار بننے سے تائب ہو اور ایسی کوئی پالیسی نہ بنائی جائے جس سے ملک کے اپنے نقصان کا خدشہ ہو۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬