رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی شھر قم سے رپورٹ کے مطابق، مراجع تقلید قم میں سے حضرت آیت الله سید محمد علی علوی گرگانی نے قم کے ممتاز طلاب سے ملاقات میں تبلیغ کے میدان میں نئی ٹیکنولوجی سے استفادہ کی تاکید کی اور کہا: ہمیں اس بات پر توجہ کرنی چاہئے کہ اس دور میں دشمن کا اسلحہ کیا ہے تاکہ ہم خود کو بھی اس اسلحہ سے لیث کرسکیں ۔
انہوں نے مزید کہا: عصر حاضر عصر علم و دانش ہے اور دنیا اپنی باتوں کو منتقل کرنے میں اس میدان سے بخوبی استفادہ کر رہی ہے لہذا ہمیں بھی اس میدان دشمن سے پیچھے نہیں رہنا چاہئے ۔
سرزمین قم ایران کے مرجع تقلید نے کہا: حضرت امام صادق(ع) نے فرمایا کہ عالم وہ ہے جو اپنے وقت کے حالات سے آگاہ ہو ، اپنے زمانے کے مقتضایات کے تحت آگے بڑھے اور ہر دور میں اپنی شان و شوکت کو حفظ کرے ۔
انہوں نے مزید کہا: چونکہ آج دشمن سوشل میڈیا کے ذریعہ ہم سے بر سر پیکار ہے لہذا ہمیں بھی دین کی تبلیغ میں سوشل میڈیا سے استفادہ کرنا چاہئے یعنی در حقیقت دین کی تبلیغ اپنے زمانے کے حساب سے ہونی چاہئے ۔
حضرت آیت الله علوی گرگانی نے مزید کہا: امیرالمؤمنین علی(ع) علمی سرگرمیوں پر بہت تاکید کرتے تھے لہذا حوزہ علمیہ کی فعالیتیں بھی اسی ضمن میں ہونی چاہئیں ۔
انہوں نے تاکید کی: ان شاء الله اس پروگرام کے ذریعہ حوزہ علمیہ کو ترقی کی جانب گامزن کیا جاسکتا ہے البتہ اس بات پر دھیان دینا چاہئے کہ ہماری یہ سرگرمیاں حوزہ علمیہ کی تقویت کا باعث ہوں ۔
سرزمین قم ایران کے مرجع تقلید نے آخر میں یاد دہانی کی: ہمیں ہر میدان میں پوری تیز رفتاری کے ساتھ بڑھنا چاہئے کیوں کہ دشمن کے مقابل سکوت اور کند روی ناقابل تدارک نقصان پہونچا سکتی ہے ۔/۹۸۸/ ن۹۷۶