‫‫کیٹیگری‬ :
01 January 2018 - 14:57
News ID: 432490
فونت
شمالی کوریا کے رہنما نے نئے عیسوی سال کی مناسبت سے ٹیلی ویژن سے اپنے نشری خطاب میں خبردار کیا ہے کہ پورا امریکا، شمالی کوریا کے ایٹمی ہتھیاروں کی زد پر ہے ۔
کیم جونگ اون  اور ٹرمپ

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شمالی کوریا کے رہنما کیم جونگ اون نے اپنے نشری خطاب میں کہا کہ ایٹمی ہتھیاروں کا بٹن دبانے کا آپشن ہمیشہ میز پر موجود ہے- انہوں نے صراحت کے ساتھ کہا کہ پیونگ یانگ بھاری تعداد میں ایٹمی ہتھیار اور بیلسٹک میزائل بنانے میں سرگرم ہے-

انہوں نے نئے عیسوی سال کی مناسبت سے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم شمالی کوریا اور جنوبی کوریا کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانے کے حق میں ہیں اور مذاکرات کا دروازہ ہمیشہ کھلا ہے-

شمالی کوریا کے رہنما نے کہا کہ ہمارے کھلاڑی آئندہ ماہ جنوبی کوریا میں ہونے والے سرمائی اولمپیک مقابلوں میں شرکت کر سکتے ہیں- انہوں نے کہا کہ میری دلی خواہش ہے کہ جنوبی کوریا میں ہونے والے سرمائی اولمپیک کے مقابلوں میں دنیا کے سبھی ملکوں منجملہ شمالی کوریا کے کھلاڑی شرکت کریں-

شمالی کوریا کے رہنما نے کہا کہ یہ سرمائی اولمپیک بہترین موقع ہے کہ دونوں کوریاؤں کے کھلاڑی دنیا والوں کو اپنی اقدار اور اعلی اخلاق سے روشناس کرائیں-

واضح رہے کہ ماضی میں جنوبی کوریا میں کھیلوں کے بین الاقوامی مقابلوں میں پیونگ یانگ کی شرکت کا دارو مدار جزیرہ نمائے کوریا کی سیاسی اور فوجی صورتحال پر رہا ہے لیکن شمالی کوریا نے دو ہزار چودہ کے ایشیائی مقابلوں میں جو جنوبی کوریا کے شہر اینچئون میں ہوئے تھے اپنے کھلاڑیوں کا پورا دستہ روانہ کیا تھا-

دوسری جانب جنوبی کوریا اور سرمائی اولمپیک کا اہتمام کرنے والی کمیٹی نے کھیلوں کے ان مقابلوں کو امن کے اولمپیک کا نام دیا ہے اور کہا ہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ ان مقابلوں میں شمالی کوریا بھی شرکت کرے- جنوبی کوریا میں سرمائی اولمپیک جہاں ہو رہا ہے وہ شہر دونوں کوریاؤں کی سرحدوں سے صرف اسّی کلومیٹر دور واقع ہے جبکہ سرحدوں پر شدید کشیدگی پائی جا رہی ہے-

جزیرہ نمائے کوریا میں کشیدگی میں امریکا کے جنگ پسندانہ رویّے کی وجہ سے روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے- امریکی صدر شمالی کوریا کو کئی بار جنگ کی دھمکی دے چکے ہیں-

دوسری جانب جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے رہنما کے اس بیان کا خیر مقدم کیا ہے کہ دونوں کوریاؤں کے درمیان مذاکرات کا دروازہ کھلا ہے- جنوبی کوریا کی وزارت خارجہ نے نئے سال کے موقع پر شمالی کوریا کے رہنما کے نشری خطاب کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ سئول مذاکرات کے ذریعے پیونگ یانگ کے ساتھ اختلافات کو حل کرنے کے لئے تیار ہے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬