‫‫کیٹیگری‬ :
02 January 2018 - 14:58
News ID: 432502
فونت
حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفری:
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ نے کہا کہ پاکستان کو امریکی دوستی کے سبب فرقہ واریت ،دہشتگردی، لسانیت کے سوا کچھ نہیں ملا ۔
حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفری

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفری نے امریکی دماغی طور پر بیمار صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاکستان کیخلاف ہرزہ سرائی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو امریکی دوستی کے سبب فرقہ واریت ،دہشتگردی، لسانیت کے سوا کچھ نہیں ملا، نام نہاد امریکی دہشتگردی کیخلاف جنگ میں ستر ہزار سے زائد پاکستانیوں کی قربانی کو فراموش کرنے والا امریکہ وطن عزیز کا ازلی دشمن ہے۔

انہوں نے کہا امریکہ شام اور عراق سے ذلت آمیز ناکامی کے بعد ایشیاء کو ڈسٹرب کرنے کے لئے ایشیاء کے دل پاکستان کیخلاف سازشوں میں مصروف ہے، وقت آگیا ہے کہ قوم متحد ہوکر اس بڑے شیطان  کیخلاف سیسہ پلائی دیوار بنے۔

انہوں نے بیان کیا کہ حکمران اور اسٹیبلشمنٹ کو یہ فیصلہ کرنا ہوگا کہ جتنی جلدی ہوسکے ہم اس منحوس امریکن بلاک کو خیر باد کہیں،امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے پاکستان کو تباہی کے سوا کچھ نہیں دیا،عوام پاکستان میں امریکی پٹھوں کیخلاف متحد ہوں اور پاکستان سے امریکی آلہ کاروں کو نکال باہر پھینکیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم عہد کرتے ہیں کہ امریکہ اور اس کے حواریوں کو عراق اور شام سے بدتر شکست دے کر پاکستان کو عزت اور وقار کے ساتھ ایشن ٹائیگر بنانے میں بھرپور کردار ادا کریں گے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬