‫‫کیٹیگری‬ :
09 January 2018 - 16:18
News ID: 432577
فونت
حجت الاسلام اعجاز حسین بہشتی :
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما نے کہا کہ وقت کا تقاضہ ہے کہ ہم میداں عمل میں اتریں اور اپنی ذمہ داری کو عین شرعی و دینی ذمہ داری سمجھ کر ملک و قوم کے لئے ادا کرے ۔
حجت الاسلام اعجاز حسین بہشتی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما حجت الاسلام اعجاز حسین بہشتی نے اپنے تنظیمی دورہ لاہور پر گرین ٹاون میں عمائدین شہر سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ملت جعفریہ کو درپیش مشکلات اور چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لئے اس غیور قوم کو متحد ہونا ہوگا۔

انہوں نے بیان کیا کہ آج گلگت بلتستان سے لے کر بلوچستان تک ملت تشیع افتخار و سربلندی کیساتھ مظلومین وطن کی آواز بن کر سامراجی قوتوں اور ظالموں کیخلاف سینہ سپر ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج شہید قائد حجت الاسلام عارف حسین حسینی کی روح شاد ہونگے، ہمیں خانقاہوں میں بیٹھ کر مظلوموں کے مدد گاروں پر سنگ ریزی نہیں کرنا بلکہ اس قافلہ عشق میں شامل ہوکر ملت کے مظلوموں اور یتیمان آل محمدؑ کا مدد گار بننا ہے۔

انہوں نے تاکید کی کہ وقت کا تقاضہ ہے کہ ہم میداں عمل میں اتریں اور اپنی ذمہ داری کو عین شرعی و دینی ذمہ داری سمجھ کر ملک و قوم کے لئے ادا کرے،تاکہ بروز محشر ہم اپنے آئمہ طاہرینؑ کے سامنے شرمندہ نہ ہوں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬