رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق لبنان مسلمان علماء تنظیم کے مرکزی کونسل نے منعقدہ اپنے ایک جلسہ میں لبنان اور خطے کی موجودہ سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا ۔
اس تنظیم کے پیغام میں بیان ہوا ہے : شامی عربی فوج کی طرف سے صیہونی حکومت کی جارحیت کے مقابلہ میں استقامت اور تکفیری دہشت گردوں کی گندگی کو اس ملک سے پاک کرنے اور اسی طرح آزاد خطے میں مزید وسعت پر درود بھیجتے ہیں ۔ یہ مسئلہ علامت ہے کہ آئندہ قریب میں شام مکمل طور سے اپنی حکومت کی طرف لوٹ جائے گی ۔
اس تنظیم نے اپنی گفت و گو کے سلسلہ کو جاری رکھتے ہوئے بیان کیا : صیہونی حکومت کی طرف سے میزائیل کا حملہ اور صیہونی جنگی طیارہ کی بمباری صیہونیوں کی شام کی تباہ کے منصوبے کی ناکامی کی وجہ سے ہے ، تکفیری گروہوں کی ناکامی اور شام کو نابود کرنے کے لئے اور مختلف بہانہ سے تنازعہ افراتفری ایجاد کرنے میں صیہونی و امریکی منصوبے کی رسوائی ہوئی ہے ۔
لبنان کے شیعہ و سنی علماء نے کہا :شام میں ہوئے ان حملات کو صیہونیوں کی طرف سے تکفیری دہشت گرد گروہ کی تباہ ہوئے حوصلے کو مضبوط کرنے کی کوشش میں ہو رہی ہے ۔
انہوں نے اسی طرح میدان میں فلسطینیوں کے موجود رہنے اور صیہونی دشمن حکومت کے خلاف وسیع پیمانے پر انتفاضہ کو قابل تعریف جانا ہے اور بیان کیا : صیہونیستی دشمن نے بچوں کو گرفتار کر کے اور گھڑوں کو تباہ کر کے اور قبضہ کئے گئے فلسطینیوں کی زمین پر یہودی بستی بنا کر تمام اخلاقی و انسانی معیار کو تباہ کر دیا ہے ۔
اس پیغام میں وضاحت کی گئی ہے : یمن کی شجاع و قہرمان فوج نے سعودی دشمن کی زبردست وسائل اور ترقی و پیش رفتہ سہولیات سے مقابلہ کر کے دشمن کے دو جنگی طیارے کو مار گرائے جانے پر مبارک باد پیش کرتا ہوں اور اس مسئلہ کو جنگ کے دوسرے مرحلہ کی شروعات جانتا ہوں کہ اس میں دشمن کو نا امیدی و ناکامی کا مزہ چکھنا پڑے گا ۔
مسلمان علماء کی تنظیم نے پاکستان کے خلاف امریکی دھمکی کی مذمت کی ہے بیان کیا : یہ مسئلہ امریکا ظالم و نادان حکومت کے صدر جمہوری کی تکبر کی علامت ہے کہ وہ خیال کرتا ہے کہ پوری دنیا پر اس کی حکومت ہے اور قوم کبھی بھی اس کی مخالفت نہیں کر سکتی ۔/۹۹/ف۹۷۴/