‫‫کیٹیگری‬ :
04 February 2018 - 09:14
News ID: 434894
فونت
الازہر مصر نے اپنے ایک فتوا میں اعلان کیا ہے کہ نماز جمعہ واجب عینی ہے اور بغیر کسی شرعی عذر کے نماز جمعہ کو ترک کرنا گناہ کبیرہ ہے ۔
جامعہ الازہر

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق الازہر کے عالمی الکٹرونیک فتوا سینٹر نے اپنے ایک استفتاء کے جواب میں اعلان کیا ہے کہ نماز جمعہ تمام مسلمانوں پر واجب عینی ہے اور اس کو ترک کرنا سوائے عذر شرعی جیسے بیماری اور مسافرت کے جائز نہیں ہے ۔

اس سینٹر نے کئی نبوی حدیث سے استناد کرتے ہوئے تاکید کی ہے کہ نماز جمعہ کا ترک کرنا بغیر شرعی علت کے گناہ کبیر ہے ۔

اسی سلسلہ میں الازہر کے ایک عالم دین شیخ خالد الجندی نے اپنے ایک بیان میں نماز کو ترک کرنے پر دنیا و آخرت میں اس کے نتائج پر متنبہ کرایا ہے ۔

انہوں نے جو لوگ نماز کی اہمیت کو کم جانتے ہیں اور نماز کو خفیف جانتے ہیں ان لوگوں کو شیطان سے تشبیہ دی ہے اور وضاحت کی : ہر آذان کے ساتھ خداوند عالم اپنے بندے کو حکم دیتا ہے کہ اس کے لئے سجدہ کرو اور جو شخص بھی نماز نہیں پڑھتا ہے وہ شیطان کے جیسا ہے جس نے الہی فرمان پر عمل نہیں کیا ہے ۔

شیخ خالد الجندی نے اپنی گفت و گو کے اختمامی مراحل میں بیان کیا : جب انسان نماز پڑھتا ہے اور اپنے پروردگار کے سامنے سجدہ کرتا ہے تو شیطان فریاد کرتا ہے کہ آدم کی اولاد نے سجدہ کیا اور اہل بہشت ہو گیا لیکن ابلیس نے سجدہ نہ کی اور جہنمی ہو گیا ۔/۹۸۹/ف۹۷۸/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬