‫‫کیٹیگری‬ :
29 April 2018 - 18:47
News ID: 435749
فونت
آیت الله مصباح یزدی :
امام خمینی (ره) تعلیمی و تحقیقی ادارہ کے سربراہ نے اس بیان کے ساتھ کہ صرف بیان کرنا انسان کے ایمان کا سبب نہیں ہوتا ہے کہا : بعض لوگ شیعہ اور اہل بیت (ع) سے محبت کا دعوا کرتے ہیں لیکن شاید ان کے دل میں ان عظیم ہستی کے سلسلہ میں ذرہ برابر بھی ایمان نہیں ہے بلکہ صرف مقام و منفعت اور امریکا اور برطانیہ سے مال حاصل کرنے کی کوشش میں ہیں ۔
آیت الله مصباح یزدی

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق امام خمینی (ره) تعلیمی و تحقیقی ادارہ کے سربراہ آیت الله محمد تقی مصباح یزدی نے اپنے درس اخلاق میں آیات و روایات کی ذیل میں حقیقت ایمان کے مفہوم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : کبھی کبھی انسان اظہار کرتا ہے لیکن حقیقت میں اپنی باطن میں کچھ دوسرا عقیدہ رکھتا ہے کہ اس کو نفاق کہا جاتا ہے ۔

انہوں نے وضاحت کی : کبھی اسلام کے مخالف افراد کو کافر کہا جاتا ہے لیکن بعض لوگ منافق ہیں کہ جو ظاہر میں اسلام کی طرفداری کرتے ہیں لیکن اس پر عقیدہ نہیں رکھتے ہیں یعنی ایمان کے نظر کے مطابق کافر ہیں ، اس وجہ سے کبھی کفر کے سلسلہ میں بات ہوتی ہے جو ایمان کے مقابلہ میں ہے کہ جس کو دنیا اور آخرت میں سعادت حاصل نہیں ہوگی چاہے وہ ظاہرا مسلمان ہوں ۔

حوزہ علمیہ قم میں جامعہ مدرسین کے ممبر نے اس بیان کے ساتھ کہ انسان کے ایمان کے مختلف مراحل ہیں بیان کیا : ایمان کے حصول کا پہلا ضروری شرط معرفت ہے کیوں کہ جب تک انسان کسی چیز کو نہیں پہچانے گا اس پر ایمان و یقین حاصل نہیں کر سکتا ہے ، الہی معرفت کے ساتھ ساتھ پیغمبر و امام کی معرفت کی بھی ضرورت ہے ۔

انہوں نے امام کاظم علیہ السلام سے ایک روایت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بیان کیا : حضرت نے فرمایا صرف اهل بیت (ع) کی ولایت کا اقرار انسان کے ایمان و عقیدہ کے لئے کافی نہیں ہوتا ہے ، ایمان یعنی انسان قلب سے ان عظیم ہستی کے فرمان پر عمل کرتا رہے ۔ ان کو عمل میں حقیقی نمونہ زندگی قرار دے ۔

آیت الله مصباح یزدی نے اس بیان کے ساتھ کہ صرف بیان کرنا انسان کے ایمان کا سبب نہیں ہوتا ہے کہا : بعض لوگ شیعہ اور اہل بیت (ع) سے محبت کا دعوا کرتے ہیں لیکن شاید ان کے دل میں ان عظیم ہستی کے سلسلہ میں ذرہ برابر بھی ایمان نہیں ہے بلکہ صرف مقام و منفعت اور امریکا اور برطانیہ سے مال حاصل کرنے کی کوشش میں ہیں ۔/۹۸۹/ف۹۷۴/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬