‫‫کیٹیگری‬ :
24 May 2018 - 16:51
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 436031
فونت
حجت الاسلام سید حسن رضا ہمدانی :
سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین لاہور نے کہا کہ ایک شخص کی ساری زندگی کی سیاست ایک جابر ڈکٹیٹر ضیا الحق کی مرہون منت ہے اور آج جب وہ شخص خود کو معصوم ثابت کرنے کے لیے ملکی اداروں کے خلاف بات کرے تو عجیب لگتا ہے۔
سید حسن رضا ہمدانی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین لاہور حجت الاسلام سید حسن رضا ہمدانی نے کہا کہ میاں نواز شریف نے آج کی پریس کانفرنس میں غلط تاثر دیا گیا کہ انہیں کرپشن اور منی لانڈرنگ کی وجہ سے نہیں بلکہ ملٹری اسٹیبلشمنٹ سے تناؤ کی وجہ سے نکالا گیا۔

نواز شریف اس وقت بوکھلاہٹ کا شکار ہیں اورعوام کو بے وقوف بنا رہے ہیں ۔ نواز شریف دنیا کے واحد والد ہیں جنہوں نے عدالت میں اپنی کرپشن چھپانے کے لیے بچوں سے لاتعلقی کا اظہار کر دیا۔

 انہوں نے کہا کہ ایک شخص کی ساری زندگی کی سیاست ایک جابر ڈکٹیٹر ضیا الحق کی مرہون منت ہے اور آج جب وہ شخص خود کو معصوم ثابت کرنے کے لیے ملکی اداروں کے خلاف بات کرے تو عجیب لگتا ہے۔

سید حسن ہمدانی کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف اس وقت افغانستان، بھارت اور دشمن ممالک کے ایجنڈے کو پروان چڑھا کر ملک دشمنی کا ثبوت پیش کر رہے ہیں۔اداروں اور ملک کو بدنام کرنے سے 300 ارب کی کرپشن نہیں چھپائی جا سکتی۔

حجت الاسلام حسن ہمدانی نے پی ٹی آئی کے نعیم الحق کے رویے کی بھی مذمت کی اور کہا کہ سیاسی اختلافات اپنی جگہ لیکن عدم برداشت کا رویہ قابل مذمت ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬