‫‫کیٹیگری‬ :
16 July 2018 - 15:20
News ID: 436611
فونت
علامہ سبطین سبزواری:
ایس یو سی پنجاب کے صدر کا کہنا تھا کہ ردالفساد اور نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کروایا جاتا تو ان واقعات کو روکا جا سکتا تھا، مستونگ میں بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدوار سراج رئیسانی اور ۱۳۱ سے زائد لوگوں کی شہادت قومی المیہ ہے، پوری قوم بلوچ عوام کے دکھ درد میں شریک ہے، ان شااللہ شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔
 سید سبطین حیدر سبزواری

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، علماء کونسل پنجاب کے صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے پشاور اور مردان کے بعد مستونگ میں ہونیوالے بم دھماکوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی کیخلاف قوم متحد ہے، انتخابی جلسوں کے دوران شہید ہونے والوں کے لواحقین کیساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہیں، ان واقعات سے ظاہر ہوگیا ہے کہ امریکی ایجنٹ ان دھماکوں کے پیچھے ہیں، سوال یہ ہے کہ ریاستی ادارے کہاں ہیں۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ردالفساد اور نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کروایا جاتا تو ان واقعات کو روکا جا سکتا تھا، مستونگ میں بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدوار سراج رئیسانی اور 131 سے زائد لوگوں کی شہادت قومی المیہ ہے، پوری قوم بلوچ عوام کے دکھ درد میں شریک ہے، ان شااللہ شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔

ان کا کہنا تھاکہ مردان میں متحدہ مجلس عمل کے امیدوار اور سابق وفاقی وزیر محمد اکرم درانی پر حملے میں 5 افراد کی شہادت پر بھی قوم سوگوار ہے، اس سے پہلے عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار ہارون بلور کو پشاور میں کارنر میٹنگ کے دوران جام شہادت نوش کرنا پڑا، دہشتگردی کے یہ سب واقعات جمہوریت اور انتخابات کیخلاف سازش ہے، ذمہ دار اداروں کو اپنے فرائض کی ادائیگی میں کوتاہی نہیں برتنی چاہیے، ہمیں محتاط رہنا چاہیے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬