پی آئی اے کی پہلی پرواز نمبر PA-۶۷۶۰ باچاخان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پشاور سے ۱۷۷ عازمین حج کو لیکر مدینہ پہنچ گئی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر حج شکیل احمد سیٹھی، ایئرپورٹ منیجر ثمر رفیق، ڈپٹی ایئرپورٹ منیجر شبیر احمد اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پشاور سے عازمین حج کی پہلی پرواز روانہ ہوگئی۔ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کی پہلی پرواز نمبر PA-6760 باچاخان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پشاور سے 177 عازمین حج کو لے کر مدینہ پہنچ گئی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر حج شکیل احمد سیٹھی، ایئرپورٹ منیجر ثمر رفیق، ڈپٹی ایئرپورٹ منیجر شبیر احمد اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔
عازمین حج کو صوبائی نگران وزیر برائے سوشل ویلفیئر و ہائیر اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن سارا صفدر نے رخصت کیا۔ اس موقع پر عازمین حج نے جاتے وقت نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کی سلامتی کیلئے بھی خصوصی دعا کی۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے