‫‫کیٹیگری‬ :
12 August 2018 - 12:16
News ID: 436851
فونت
حجت الاسلام مقصودعلی ڈومکی :
مجلس وحدت مسلمین سندھ کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین نے ہمیشہ امن محبت حب الوطنی اور اتحاد بین المسلمین کا درس دیا ہے۔
حجت الاسلام مقصودعلی ڈومکی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین سندھ کے سیکریٹری جنرل حجت الاسلام  مقصودعلی ڈومکی نے کہا ہے کہ 14 اگست یوم آزادی کے موقعہ پر وطن کی ترقی اور سربلندی کے لئے جہد مسلسل کا عہد کرتے ہیں۔ ہم پاک وطن کے باوفا بیٹے وطن کو دھشت گردی کرپشن اور سامراجی غلامی سے آزاد کریں گے۔ اور ہر محاذ پر وطن دشمنوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔

انہوں نے کہا وطن عزیز پاکستان کا 71 واں یوم آزادی پورے جوش و خروش سے منایا جائے۔ اس موقعہ پر ملک و قوم ترقی اور استحکام کا عزم کیا جائے۔

ملت جعفریہ نے اپنے شہداء اور پیاروں کے جنازوں کو پاکستان کے پرچم کے سائے میں اٹھا کر دنیا کو بتایا کہ ہم پاک وطن کے باوفا بیٹے ہیں جو اس وطن سے غیر متزلزل اور غیر مشروط محبت کرتے ہیں۔ ہمارے  شہداء کے پاکیزہ لہو سے آج بھی پاک وطن سے وفا کی خوشبو آتی ہے۔

انہوں نے کہا مجلس وحدت مسلمین کے کارکن اور ذمہ داران ہر سطح پر 14 اگست جشن آزادی کی تقریبات میں بھرپور حصہ لے کر وطن کی سالمیت استحکام اور ترقی و سربلندی کا عہد کریں گے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬