رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، مراجع تقلید قم میں سے حضرت آیت الله حسین نوری همدانی نے آج صبح ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جو مدرسین حوزہ علمیہ قم کونسل کے ایڈوٹیریم میں منعقد ہوا ، کہا : معصومین علیھم السلام کے فرمان کے مطابق مسلمان فتنوں سے روبرو ہوں گے اور ایسے حالات میں دینی بنیادوں کے مطابق عمل کریں ۔
حوزه علمیہ قم میں درس خارج کے استاد نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ فتنے حق کو باطل اور باطل کو حق بنا کر پیش کرتے ہیں کہا: فتنوں سے مقابلے میں ہمیشہ علماء اور مجاھدین کا اہم کردار ہے ۔
انہوں نے مزید کہا: حوزات علمیہ ان علماء کی تربیت کریں جو فقاہت کی گہرائیوں سے ہمکنار ہوں ، اور عوام کو دلیل و برھان و استدلال کے ذریعہ دین کی طرف دعوت دیں اور انہیں بیان کریں ۔
آیت الله نوری همدانی نے علماء کو انبیاء الھی کے راستہ پر چلنے والا بتایا اور کہا: آج علماء دین کا وظیفہ ہے کہ وہ رسولوں کے قدم پر قدم رکھیں اور فتنوں کو ناکار بنائیں ، دوسروں لفظوں میں یوں کہا جائے کہ علماء فتنوں کو بخوبی پہچانیں اور اس سے دوسروں کو آشنا کریں ۔/۹۸۸/ ن ۹۷۸