‫‫کیٹیگری‬ :
14 October 2018 - 07:51
News ID: 437388
فونت
آیت الله مصباح یزدی :
امام خمینی (ره) تعلیمی و تحقیقی ادارہ کے سربراہ نے اس بیان کے ساتھ کہ اسلام کے نظر میں تمام فضیلتوں کی روح ایمان ہے ، بیان کیا : اگر انسان کسی چیز کے سلسلہ میں شناخت یا رغبت رکھتا ہو تو اس کا لازمہ یہ ہے کہ وہ اس سلسلہ میں عملی اقدام کرتا ہے ۔
آیت الله مصباح یزدی

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق امام خمینی (ره) تعلیمی و تحقیقی ادارہ کے سربراہ آیت الله محمد تقی مصباح یزدی نے قائد انقلاب اسلامی کے قم دفتر میں منعقدہ اپنے ہفتگی درس اخلاق میں دعا مکارم الاخلاق کے اقتباسات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اس بیان کے ساتھ کہ اسلام کے نظر میں تمام فضیلتوں کی روح ایمان ہے کہا : ایمان دو رکن کا حامل ہے ایک رکن معرفتی اور دوسرا رکن اسبابی ہے ۔

انہوں نے وضاحت کی : اگر انسان کسی چیز کے سلسلہ میں شناخت و رغبت رکھتا ہو تو اس کا لازمہ یہ ہے کہ وہ اس سلسلہ میں عملی اقدام کرتا ہے انسان معرفت کے مقام میں حقیقی یقین تک پہوچ سکتا ہے ، انسان کو صحیح یقین کے بعد نیت و رغبت کی ضرورت ہے کہ جو اس کو عملی اقدام کی طرف حرکت دے ۔

حوزہ علمیہ قم میں جامعہ مدرسین کے ممبر نے اس بیان کے ساتھ کہ انسان کو چاہیئے اپنی زندگی کی قیمتی فرصت سے زیادہ سے زیادہ استفادہ کرے تا کہ کمال کے مقام تک پہوچ جائے بیان کیا : اگر خداوند عالم انسان کو علم عطا نہ کرے اور اس پر اپنا کرم و عنایت نہ رکھے تو وہ انسان کچھ نہیں کر سکتا ہے ۔

انہوں نے اپنی گفت و گو کے سلسلہ کو جاری رکھتے ہوئے کہا : اگر انسان اچھی نیت رکھتا ہو تو اس عمل کا مقدمہ مشخص ہو جاتا ہے ، انسان ہر حالت میں ہر چیز کے لئے خداوند عالم کا محتاج ہے ، اگر صحیح معرفت بھی حاصل کر لے پھر بھی خداوند عالم سے اس معرفت پر باقی رہنے کی توفیق طلب کرے ، ایسے لوگ ہیں کہ جو ابتدا میں معرفت حاصل کی اور اس کے بعد دوسرے راستہ پر قدم بڑھانے لگے ۔

آیت الله مصباح یزدی نے اس بیان کے ساتھ کہ جس چیز کے سلسلہ میں علم ہے اس ہر عمل کرنا چاہیئے بیان کیا : انسان کو اپنے زندگی و عمر کی قیمتی فرصت کو ہاتھ سے ختم نہیں ہونے دینا چاہیئے اور نہ ہی اس کو گناہ میں گزارے اور جان لینا چاہیئے کہ کامیابی کا راستہ اہل بیت علیہم السلام کے کرم سے توسل و تمسک میں ہے ۔

انہوں نے بیان کیا : خداوند عالم نے انسان کو پیدا کیا ہے کہ اپنے اختیار سے اپنی زندگی کے راستہ کا انتخاب کرے ، تمام مخلوقات میں انسان ارادہ و اختیار کی طاقت و قدرت سے فائدہ مند ہے اور اپنی قسمت کا فیصلہ خود کرتا ہے ۔

حوزہ علمیہ قم کے مشہور و معروف استاد نے اس اشارہ کے ساتھ کہ خداوند عالم کی عنایت کے بغیر انسان اعلی مقام حاصل نہیں کر سکتا ہے بیان کیا : دنیا میں ہر انسان تکامل رکھتا ہے کہ جو الہی احکامات کی اطاعت کے سایہ میں حاصل ہوتی ہے ، کبھی بھی کوئی شخص خداوند عالم کے کرم سے بے نیاز نہیں ہے ۔/۹۸۹/ف۹۷۱/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬