‫‫کیٹیگری‬ :
03 January 2019 - 13:44
News ID: 439044
فونت
حجت الاسلام والمسلمین محمدی گلپائگانی :
رہبر معظم انقلاب اسلامی کے دفتر کے سربراہ نے کہا کہ حوزہ علمیہ قم میں دشمن کے نفوذ کا بہت بڑا خطرہ ہے ۔
حجت الاسلام والمسلمین محمدی گلپائگانی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی کے دفتر کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین محمدی گلپائگانی نے طلاب اور فضلاء کے نمائندوں کے ایک اجتماع سے خطا ب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حوزہ علمیہ قم میں دشمن کے نفوذ کا بہت بڑا خطرہ ہے ۔

محمدی گلپائگانی نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ حوزہ علمیہ قم دنیائے اسلام کا بہت بڑا حوزہ علمیہ ہے جس کی حفاظت دینی اور مذہبی فریضہ ہے ۔

انھوں نے کہا کہ حوزہ علمیہ قم اور حضرت معصومہ (س) کے جوار میں زندگی بہت بڑی نعمت ہے اور عظیم نعمت کی قدر کرنی چاہیے اورنوجوان طلباء کو اس فرصت سے بھر پور فائدہ اٹھانا چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ حوزہ علمیہ میں اس وقت 80 ہزار طلباء موجود ہیں، جنھیں معاشی مشکلات کا سامنا ہے۔

انھوں نے کہا کہ برطانوی خفیہ ایجنسی  ایم آئی 6 نے ہمیشہ مختلف فرقے پیدا کرکے اسلام اور مسلمانوں کو کمزور کرنے میں اپنا اہم کردار ادا کیا اور اس کی مذموم کوششوں کا سلسلہ قدیم سے جاری ہے۔ حوزہ علمیہ قم کی بعض جگہوں پر ایم آئی 6 کی فکر پیدا ہونا بہت بڑا خطرہ ہے آج اغیار کی خفیہ ایجنسیاں استاد پیدا کررہی ہیں۔

محمدی گلپائگانی نے کہا کہ پہلا قدم یہ ہے کہ ہم دشمن کا مقابلہ کرنے کے لئے اپنے اندر آمادگی پیدا کریں اور بھر پور انداز میں ہمیں دشمن کی اس انحرافی فکر کا مقابلہ کرنا چاہیے۔ ہمیں اللہ تعالی نے عظيم رہبر عطا کیا ہے وہ ہوشیار اوربیدارہیں اور ہم ان کی قیادت میں دشمن کی تمام سازشوں کو ناکام بناسکتے ہیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬