رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کے بغداد یونیورسیٹی کے طالب علموں کا ایک گروہ حضرت آیت الله سید محمد سعید حکیم سے نجف اشرف میں مرجع تقلید سے ان کے آفس میں حاضر ہو کر ملاقات کی ۔
آیت الله حکیم نے اس ملاقات میں ملک کی ترقی میں اہم ذمہ داری نبھانے کی تاکید کرتے ہوئے بیان کیا : جوانوں کو چاہیئے کہ دین ، عقیدہ اور معصومین علیہم السلام کی سیرت کے پابند رہیں اور ان کی سیرت سے تمسک حاصل کریں ۔
انہوں نے گناہوں سے دوری اختیار کرنے کی ضرورت کی تاکید کرتے ہوئے اظہار کیا : دینا و آخرت میں نیکی حاصل کرنے کے لئے الہی حدود کا خیال رکھنا چاہیئے اور اس سے عبور نہیں کرنا چاہیئے ۔
قرآن کریم سے رابطہ قائم رکھنا اور قرآنی تفکر حضرت آیت الله حکیم کی جوانوں کو دوسری اہم سفارش و نصیحت میں سے ایک تھی بیان کیا : دل کے اطمینان اور حقوق کی ادائے گی اور خداوند عالم کے احکامات پر عمل کرنا جو تمام مسلمانوں کے لئے واجب قرار دیا گیا ہے اور دین میں بصیرت، استدلال و مضبوط براہین اور انسان کی شخصیت کے لئے چیلینج ، سماج کو نقصان پہوچایا ہے ، ان تمام امور سے نجات قرآن سے رابطہ پر ہے ۔/۹۸۹/ف۹۷۹/