‫‫کیٹیگری‬ :
14 March 2019 - 07:21
News ID: 439976
فونت
قائد ملت جعفریہ پاکستان :
حجت الاسلام والمسلیمن سید ساجد علی نقوی نے کہا کہ اتحاد ووحدت کے لیے پاکستان کی مذہبی قیادت کی گرانقدر خدمات لائق تحسین ہیں ۔

اتحاد ووحدت کے لیے پاکستان کی مذہبی قیادت کی گرانقدر خدمات لائق تحسین ہیں 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی علماء ومشائخ اسلام کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی سینئر نائب صدر اور قائد ملت جعفریہ حجت الاسلام والمسلیمن سید ساجد علی نقوی نے کہا کہ اتحاد ووحدت کے لیے پاکستان کی مذہبی قیادت کی گرانقدر خدمات لائق تحسین ہیں اور دیگر سیاسی مدار کے لیے قابل تقلید بھی ہیں

انہوں نے مزید کہا کہ سرزمین پاک پر اتحاد و وحدت کی فضاء ملک کی بقاء اور تحفظ کے لیے ناگزیر ہے اور یہی وہ ذریعہ ہے جس کو اختیار کرک ے وطنِ عزیز کی سرحدات کے تحفظ سمیت اندرونی خلفشار کا خاتمہ ممکن ہو سکتا ہے۔

اس کانفرنس میں استاد العلماء و مفسر قرآن حضرت علامہ شیخ محسن علی نجفی نے کہا کہ بین الاقوامی علماء و مشائخ کانفرنس اہل اسلام میں قربت اور محبت بھائی چارے کے فروغ کا ذریعہ ہے جو اسلاف کا مشن رہا ہے اور اس ذریعے سے وطن عزیز پاکستان میں امن و محبت کے فروغ میں کاوشیں جاری رہنی چاہییں

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬