رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حوزہ علمیہ قم کے مشہور و معرف استاد آیتالله سید احمد خاتمی نے امریکہ اور بعض یورپی ممالک کی جانب سے ایران کے سیلاب متاثرین کو امداد دینے کی راہ میں رکاوٹیں حائل کرنے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے بیان کیا : اس قسم کے اقدامات سے ان کی پستی اور انسانیت کے خلاف ان کی سازشوں سے پردہ اٹھ گیا ہے۔
انہوں نے نے مجلس خبرگان رهبری کے اعلی سطحی اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکا اور اس کے اتحادیوں کی غیر انسانی اقدام کی طرف اشارہ کرتے ہوئے تاکید کی : ملکوں کے درمیان اختلاف ہو یہاں تک کہ آپس میں جنگ کرنے والے ممالک بھی انسانی مسائل پر ایک دوسرے سے تعاون کرتے ہیں لیکن امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے انسانی ھمدردی کے نام پر بھی ایران کے سیلاب متاثرین کی مدد نہیں کی جس سے ان کی پستی کی نشاندہی ہوتی ہے۔
حوزہ علمیہ قم کے مشہور و معروف استاد نے سپاہ پاسدارن کے خلاف امریکا کے اقدام کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : امریکہ کی جانب سے سپاه پاسداران انقلاب اسلامی کو دہشتگردوں کی فہرست میں شامل کرنے کا ایک احمقانہ و بزدلانہ اقدام ہے ۔
آیتالله سید احمد خاتمی نے وضاحت کرتے ہوئے بیان کیا : امریکی صدر کے اس قسم کے اقدام کے بعد ایرانی مسلح افواج اور سپاه پاسداران انقلاب اسلامی جو ایرانی عوام میں ہر دلعزیز تھے اور ہیں ان کی مقبولیت مزید بڑھ گئی۔
انہوں نے خطے میں امریکی ناکامی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : امریکی سازش خطے میں ناکام ہو چکی ہے اور اپنی ناکامی کی وجہ سے ہمیشہ امریکا اس طرح کا فیصلہ لیتا ہے جو اس کے لئے رسوا کا سبب ہوتا ہے ۔
قابل ذکر ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے ایران کے خلاف دشمنانہ پالیسی کے دائرے میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کا نام دہشت گرد تنظیم کی فہرست میں ڈال دیا جس کے جواب میں اعلی ایرانی سلامتی کونسل نے امریکہ کو دہشت گردوں کا حامی قرار دیتے ہوئے امریکی سینٹ کام فورس کو دہشت گرد گروہ میں شامل کر دیا۔
واضح رہے کہ اس وقت ایران کا زیادہ تر حصہ سیلاب سے گھڑا ہوا ہے جس میں کافی نقصان ہوا ہے کافی لوگ بے غحر ہو چکے ہیں اس بنا پر امدادی کاروائی ہر جگہ سے کی جانے کا پہل ہو رہا ہے مگر امریکا نے اپنے غیر انسانی اقدام کے ذریعہ ایسے امداد کی روکاوٹ میں مشغول ہے ۔