‫‫کیٹیگری‬ :
23 April 2019 - 12:21
News ID: 440234
فونت
محترمہ سائرہ ابراھیم :
مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی رہنما نے کہا کہ امام زمانہ ع کی حکومت قائم کرنے کے لیے ہمیں ابھی سے میدان عمل میں اتر کر راہیں ہموار کرنی ہیں ۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین گلگت ڈویژن کی جانب سے قائم کردہ زینب کبریؑ اکیڈمی میں ولادت با سعادت امام زمانہ علیہ سلام کی مناسبت سے جشن سعید کا انعقاد کیا گیا ۔

اس جشن میں بچیوں اور خواتین سے خطاب کرتے ہوے عصر حاضر کے تقاضے کے عنوان پر محترمہ ثوبیہ نے روشنی ڈالی۔

اس موقع پر مرکزی سیکرٹری یوتھ اور گلگت ڈویژن کی سیکرٹری جنرل محترمہ سائرہ ابراھیم نے خصوصی خطاب کیا اور کہا امام زمانہ ع کی حکومت قائم کرنے کے لیے ہمیں ابھی سے میدان عمل میں اتر کر راہیں ہموار کرنی ہیں ۔

انہوں نے بیان کیا کہ اس امر کے لیے بے شمار مسائل اور کٹھن و نا مساعد حالات و واقعات کا بھی ہمیں سامنا کرنا ہوگا ہمیں چاہئے کہ ہم خود کو بھی اور اپنے بچوں کو بھی اس کی تربیت دیں کہ سختی و مشکلات سے گھبرا کر اپنے عظیم ھدف سے پیچھے نہ ہٹیں۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬