رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق لبنان میں علماء اہلسنت کونسل کے رکن اور اسلامی تعاون اور دوستی انجمن کے سربراہ شیخ خضر الکبش نے اپنی ایک گفتگو میں امام خمینی رہ کی اسلام اتحاد اقدام کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : حضرت امام خمینی رہ اسلامی اتحاد اور یکجہتی کے امام ہیں جنہوں نے مسلمانوں و مظلوموں کی حمایت میں کوئی کثر نہیں چھوڑی ۔
انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے بعض عرب ممالک کی سازش کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : ایران سے خوفزدہ کر کے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات در حقیقت اسرائیل کی خدمت انجام دے رہے ہیں۔
شیخ خضر الکبش نے حضرت امام خمینی (رہ) کی برسی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ حضرت امام خمینی (رہ) فلسطین اور مظلوموں کے بہترین حامی تھے انھوں نے رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو عالمی یوم قدس کے نام سے موسوم کرکے مسئلہ فلسطین کو ہمیشہ کے لئے زندہ جاوید بنادیا۔
انہوں نے بیان کیا : امام خمینی (رہ) بہترین اسلامی مفکر اور دانشور تھے جنھوں نے امت مسلمہ کی توجہ باہمی اتحاد اور یکجہتی کی طرف مبذول کی۔ در حقیقت وہ وحدت اور اتحاد کے حقیقی امام تھے۔
خضر الکبش نے بعض عرب ممالک اور اسرائیل کی دوستی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : بعض عرب ممالک ، ایران ہراسی کے ذریعہ خطے میں امریکہ اور اسرائیل کی خدمت انجام دے رہے ہیں اور اسلام اور مسلمانوں کے ساتھ آشکارا غداری کا ارتکاب کررہے ہیں۔
انہوں نے دشمنی کی سازش کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بیان کیا : بعض عرب ممالک اسلام دشمن عناصر کے ساتھ ملکر جو ایران ہراسی منصوبہ میں مشغول ہیں وہ جلد ہی ناکام ہوجائےگا۔
شیخ خضر الکبش نے مسلمانوں کے حققی حامی و دلسوز ملک کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : ایران مسلمانوں اور فلسطینیوں کا حقیقی حامی اور باطل طاقتوں کے خلاف ہے۔