رسا نیوز ایجنسی کے عالمی رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق امام مهدی (عج الله تعالی فرجه الشریف) تخصصی نشست مختلف ممالک کے مفکرین و دانشندوں کی شرکت کے ساتھ مصلی بارگاه مطهر مسلم بن عقیل (علیه السلام) عراق کے شہر کوفہ میں منعقد ہوئی ۔
یہ نشست کوفہ یونیورسیٹی کے فقہ کالج کے استاد علی الخرسان اور دانشگاہ کوفہ میں اسلامی تفکر کے استاد حیدر الاسدی کی صدارت میں منعقد ہوئی ۔
لبنان کے حجت الاسلام شیخ حسان سویدان نے « ظهور کی نشانی ، اصطلاح و روش شناسی » ، فرانس سے عبد علی سفیح «فلسفه انتظار» کے عنوان سے ، سعودی عرب سے مجتبی السادة « مهدویت تمدنی نکتہ نظر سے » کے عنوان سے ، عراق سے سید موسی تقی الخلخالی « ظهور کے زمانہ کے لئے آمادگی » ، عراق سے حجت الاسلام شیخ کاظم القره غولی « عقیدہ مہدویت کے اصول » کے عنوان سے ، عراق سے حجت الاسلام شیخ عمار البغدادی « مہدویت میں فطرت اور انحراف علت کا معالجہ » کے عنوان سے اس نشست میں تقاریر پیش کی گئی ۔
قابل ذکر ہے کہ یہ نشست سفیر امام حسین علیہ السلام کے عنوان سے نویں کانفرنس کے ساتھ عراق کے شہر کوفہ میں منعقد ہوا ۔