12 January 2020 - 11:45
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 441923
فونت
رہبرانقلاب اسلامی نے یوکرین کے مسافر طیارے کے حادثے کے سلسلے میں مسلح افواج کو ممکنہ غفلتوں اور غلطیوں کی تحقیقات کرنے کا حکم دیا ہے ۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یوکرائن کے مسافر بردار طیارے کے حادثے کے بارے میں ایران کی مسلح افواج کے جنرل اسٹاف کی تحقیقات کے نتائج کے بعد، رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اپنے پیغام میں اس حادثے میں ممکنہ کوتاہیوں اور غلطیوں کاجائزہ لینے کا حکم دیتے ہوئے اس قسم کے حادثات کے عدم تکرار پر تاکید کی ہے۔

آپ نے تاکید کی : یوکرائن کے مسافر بردار طیارے کے حادثے کے بارے میں ایران کی مسلح افواج کے جنرل اسٹاف کی تحقیقات کے نتائج سے آگاہ ہونے اور اس حادثے میں انسانی خطا کے اثبات کے بعد اس دردناک اور غمناک حادثے کا غم میرے لئے مزید سنگين ہوگیا ہے ۔

رہبر معظم نے بیان کیا : سب سے پہلے میں ایک بار پھر اس المناک حادثے میں جاں بحق ہونے والے عزیزوں کے اہلخانہ کے ساتھ  گہری ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے انھیں تعزیت اور تسلیت پیش کرتا ہےاور اللہ تعالی کی بارگاہ میں ان کے لئے صبر و تحمل کی دعا اور ان کے روحی اور قلبی سکون کی آرزو کرتا ہوں ۔

دوسرے میں مسلح افواج کے جنرل اسٹاف کو اس حادثے میں ممکنہ کوتاہیوں اور غلطیوں کا جائزہ لینے کی سفارش کرتا ہوں اور تیسرے میں متعلقہ مدیروں اور حکام سے اس قسم کے حوادث  کےعدم تکرار کے سلسلے میں ضروری اقدامات انجام دینے کا مطالبہ کرتا ہوں۔

اللہ تعالی جاں بحق ہونے والوں پر اپنی رحمت اور مغفرت نازل فرمائے اور پسماندگان کو صبر اور اجر عنایت فرمائے۔

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬
تازه ترین خبریں
مقبول خبریں
پرطرفدارترین