13 January 2020 - 21:08
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 441927
فونت
بھارت کی حکمراں جماعت؛
بھارت میں حمکراں جماعت بی جے پی نے مخالفین کو زندہ دفن کرنے کی دھمکیاں دینی شروع کردی ہیں۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بھارت میں حمکراں جماعت بی جے پی نے مخالفین کو زندہ دفن کرنے کی دھمکیاں دینی شروع کردی ہیں۔

اطلاعات کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش کے وزیر رگھو راج سنگھ نے علی گڑھ میں مسلمانوں کے خلاف متنازع شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کے حق میں جلسہ کیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اس نے کھلے عام دھمکیاں دیتے ہوئے کہا کہ جو لوگ شہریت قانون، بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور اتر پردیش کے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے خلاف بول رہے ہیں انہیں زندہ دفن کردیا جائے گا۔

رگھو راج سنگھ نے دھمکی دیتے ہوئےکہا کہ اگر کوئی نریندر مودی یا یوگی آدتیہ ناتھ کے خلاف نعرہ لگائے گا میں اسے زندہ دفن کردوں گا، تم لوگ کھاتے انڈیا کا ہو اور ہمارے ہی رہنماؤں کو مردہ باد کہتے ہو۔، یہ نعرے ناقابل قبول ہیں۔

اس کا اشارہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے طلبہ کی طرف تھا جنہوں نے اس قانون کے خلاف سخت احتجاج کیا ہے۔

رگھو راج سنگھ نے بھارت کے پہلے وزیراعظم جواہر لال نہرو کو بھی نہیں بخشا اور ان پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ نہرو کس ذات کا تھا، اس کا تو کوئی خاندان تک نہ تھا۔

رگھو راج سنگھ کی اس کھلی اشتعال انگیزی کے باوجود بھارتی حکومت اور پولیس نے اس وزیر کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی۔

واضح رہے کہ مودی حکومت نے بھارت میں متنازع قانون منظور کیا ہے جس کے تحت مسلمانوں کے سوا دیگر مذاہب کے تارکین وطن کو شہریت دی جائے گی۔

اس قانون کے خلاف ملک گیر مظاہرے ہورہے ہیں جنہیں بھارتی پولیس نے سختی سے کچلنے کی کوشش کی۔

بھارتی پولیس کی مظاہرین پر براہ راست فائرنگ اور تشدد سے درجنوں افراد جاں بحق اور زخمی ہوچکے ہیں جن میں زیادہ تعداد مسلمانوں کی ہے۔

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬
تازه ترین خبریں
مقبول خبریں
پرطرفدارترین