‫‫کیٹیگری‬ :
01 March 2020 - 17:55
News ID: 442206
فونت
حضرت آیت الله جوادی آملی نے میڈیکل سوسائیٹی اور جن افراد نے بھی لوگوں کی بیماری اور ان کے ہلتھ سے متعلق امور اور کرونا وائرس سے مقابلہ میں کسی بھی طرح کا کردار ادا کیا ہے ان کی قدردانی کی ہے ۔

رسا نیوز ایجنسی کے سیاسی بخش کی رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق مرجع تقلید حضرت آیت الله جوادی آملی نے اپنے ایک پیغام میں میڈیکل سوسائیٹی ڈاکٹر اور ہیلتھ منیسٹر اور اس سے مرتبط تمام کار مند جنہوں نے کرونا وائرس سے مقابلہ میں کسی بھی طرح کا کردار ادا کیا ہے ان کی قدردانی کی ہے ۔

حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد نے اپنے پیغام میں بیان کیا :

خداوند عالم کبھی انسان کی نعمت کے ذریعہ امتحان لیتا ہے تو کبھی نقمت کے ذریعہ

سورہ مبارک فجر میں بیان ہوا ہے :

"فَأَمَّا الْإِنْسَانُ إِذَا مَا ابْتَلَاهُ رَبُّهُ فَأَكْرَمَهُ وَنَعَّمَهُ فَيَقُولُ رَبِّي أَكْرَمَنِ...."

الہی آزامایش کی دو قسم ہے کبھی سہولت و خوشی کی فراوانی ہے تو کبھی رنج و تکلیف !

یہ خطرناک کرونا بیماری جس نے ہمارے سماج کے گرانقدر اور عزیز کو اس سے دو چار کر دیا ہے امید کرتا ہوں کہ جو لوگ اس کی زد میں نہیں آئے ہیں وہ باب دفع کی وجہ سے اس میں مبتلی نہ ہوں اور خداوند کریم عنایت کرے اور جو لوگ اس میں منتلی ہو چکے ہیں وہ باب رفع کے ذریعہ اس بیماری سے  " و نُنَزِّلُ مِنَ الْقُرْآنِ ما هُوَ شِفاءٌ وَ رَحْمَةٌ" کی بنیاد پر شفا پا جائیں ۔

میڈیکل سوسائیٹی ڈاکٹر اور ہیلتھ منیسٹر اور اس سے مرتبط تمام کار مندوں کو جنہوں نے کرونا وائریس سے مقابلہ میں کسی بھی طرح کا کردار ادا کیا ہے ان لوگوں کا شکر گزار ہوں ۔

مریضوں کو خداوند کریم شفاء عاجل و کامل عنایت فرمائے ۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬