رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حضرت آیت الله ناصر مکارم شیرازی نے قم صوبہ کے میڈیکل کالج کے استاد و سربراہ سے ہفتہ سلامت کی مناسبت سے ہوئی ملاقات میں بیان کیا : اس ہفتہ کا نام سلامت اور صحت کا رکھا جانا ایک اچھا قدم ہے ، انسان کے لئے اھم مسئلہ جو اس کی زندگی کے لئے اہمیت کا مالک ہے سلامت ، صحت اور امنیت ہے ۔
انہوں نے وضاحت کی : انسان کی زندگی میں پانچ برکت پائی جاتی ہے کہ جس کو عنایت کی قدرت خداوند عالم کے علاہ کسی کے پاس نہیں ہے ، سلامتی وہ پہلی نعمت ہے کہ جو انسان کو خدا کے حکم کی تعمیل کرنے کے لئے قدرت پیدا کرنے کا سبب بنتی ہے ۔
مرجع تقلید نے اس بیان کے ساتہ کہ خدا کی عبادت ، حلال روزی کے لئے کوشش کرنا اور غم انگیز حادثہ سے نجات یہ باقی وہ برکتیں ہیں جو کہ فقط خداوند عالم انسان کو عنایت کرسکتا ہے بیان کیا : اسلام انسان کی جسمی و روحی سلامت کی زیادہ تاکید کرتا ہے اور اس سلسلہ میں خصوصی احکامات بھی بیان پیش کیا ہیں ۔