‫‫کیٹیگری‬ :
24 April 2013 - 18:25
News ID: 5315
فونت
حجت الاسلام محمد امین شہیدی:
رسا نیوز ایجنسی - آئی ایس او کے تحت جامعہ اردو میں یوم مصطفیٰ (ص) کے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ڈپٹی جنرل سکریٹری نے کہا: جامعہ اردو میں یوم مصطفیٰ (ص) پر منعقدہ پروگرام پر پابندی لگانا قابل مذمت ہے۔
حجت الاسلام امين شھيدي


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ڈپٹی جنرل سکریٹری حجت الاسلام محمد امین شہیدی  نے آئی ایس او کے تحت جامعہ اردو میں یوم مصطفیٰ (ص) کے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا: رسول اکرم (ص) کی سیرت مبارکہ نہ فقط مسلمانوں بلکہ غیر مسلموں کے لئے بھی راہ نجات ہے، امّت محمدی (ص) کی ذمہ داری ہے کہ نبی کریم کی سنّت پر مخلصانہ طور پر عمل کریں اور خدا اور بندوں کے درمیان تعلق کو مزید طاقت بخشیں۔

 

 اس موقع پر آج پاکستان شیعہ ایکشن کمیٹی کے مرکزی محرک علامہ مرزا یوسف حسین سمیت ایم ڈبلیو ایم کے رہنما علامہ دیدار علی جلبانی اور ذاکرہ اہلبیت (ع) خانم ثروت عسکری نے بھی خطاب کیا۔

 

 امین شہیدی کا کہا :  انبیاء کی بعثت کا مقصد یہ ہے کہ وہ انسان کے اندر پائی جانے والی خوش صفات کو معاشرے کے سامنے اجاگر کریں اور انسان کو معاشرے میں ایک عالی مرتبے پر فائز کریں، علم انسان کی روح کا حصہ ہے جو کہ انسان کو عالم غیب سے جوڑ دیتا ہے، اگر حصول علم کے بعد انسان کے شعور و آگاہی میں اضافہ نظر نہ آئے تو وہ علم بےسود و بیکار ہے۔ علم یعنی معرفت، علم یعنی انسان کا خدا سے قرب، علم یعنی خیر و شر میں تمیز، جو تعلیم و تربیت انسان کو انسان بنانے میں معاون و مددگار نہ ہو وہ علم بیکار ہے، ورنہ انسان نما تو یزید بھی تھا۔

 

انہوں نے مزید کہا : تعلیمی اداروں میں معلم کے احکامات لاگو ہوتے ہیں اور انسانیت کی معلم نبی کریم (ص) کی ذات بابرکت ہے لیکن جامعہ اردو میں ان ہی کے نام پر منعقدہ پروگرام پر پابندی قابل مذمت ہے۔ یہ مقدس نام لوگو ں کو آپس میں جوڑنے کے لئے ہے نہ کہ توڑنے کے لئے، تعلیمی اداروں کے منتظمین کی ذمہ داری ہے کہ جامعات میں موجود طلباء میں روح محمدی (ص) کو پیدا کرنے لئے تمام اسباب مہیا کریں۔

 

ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ڈپٹی جنرل سکریٹری نے کہا: نبی کریم (ص) کی ذات اقدس کسی خاص مسلک و مذہب کی ملکیت نہیں بلکہ آپ (ص) سردار انسانیت ہیں، اگر یہ کام منتظمین جامعات نہ کریں تو طلبہ کی ذمہ داری بن جاتی ہے کہ تعلیمات محمدی (ص) کا احیاء کریں پھر ان طلباء کی راہ میں روڑے اٹکانا یونیورسٹی انتظامیہ کے لئے شرمناک عمل ہے۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬