01 March 2010 - 19:13
News ID: 1024
فونت
امین شھیدی ؛
رسا نیوز ایجنسی ـ امین شھیدی چیر مین آف وحدت المسلمین اسلام آباد نے ھفتہ وحدت کی مبارک باد پیش کرنے کے ساتھ برادری اور اتحاد کو خدا کا پسندیدہ امر بتایا ہے ۔
امين شھيدي

 

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹ کے مطابق امین شھیدی چیر مین آف وحدت المسلمین اسلام آباد نے ھفتہ وحدت کی مبارک باد پیش کرنے کے ساتھ برادری اور اتحاد کو خدا کا پسندیدہ امر بتایا ہے ۔


امین شہیدی نے حالات حاضرہ پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا : اس زمانہ میں ھم دین کی مخالفت کرنے والوں کے چیلینجز کا سامنا جر رہے ہیں، اگر دین کو کوئی نقصان پہونچتا ہے تو عام طور پر تمام مذاہب اس سے متاثر ہونگے اور اس کی پیروی کرنے والے بھی اس کے زد میں آجائینگے ۔


چیر مین آف وحدت المسلمین نے وضاحت کی : ایسے حالات میں ھم تمام مسلمانوں کی ذمہ داریاں بنتی ہے کہ وہ مختلف ذاویہ سے اس کا دفاع کریں چاہے اھل قلم اپنے قلم کے شاہکار سے یا میڈیا والے اپنے وسیع نیٹ ورک کے ذریعہ یہ کام انجام دیں ، خاص کر میڈیا ایک ایسا ذریعہ ہے چاہے وہ جس طرح کا بھی میڈیا ہو پرنٹ ہو یا الکٹرونیک یا ٹی وی ان تمام وسیلوں کا اھم کام عوام کا ذھن بننا ہے جس کے ذریعہ ھم عوام کے اندر پائے جانے والی فطری حبی و اتحادی عنصر کو ابھار سکتے ہیں ۔


انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا :  اسلامی میڈیا کے سربراہ اور میڈیا کے سرگرم افراد کو چاہئے کہ ادیان و اسلامی مذاھب کے اشتراکات کو پیش کریں اور ان کو خاص مھور بنا کر متحد ہوں اور تمام فرقوں کے جو امتیازی خصوصیات ہیں  ان کو انہیں فرقوں سے محدود رہنے دیں، جس کا حکم ہمیں قران کریم کے اس قول سے ملتا ہے قل یا اھل الکتاب تعالوا الی کلمۃ سواء بیننا و بینکم حالانکہ یہ حکم عیسائیوں کے ساتھ اللہ کے وحدانیت کے زیر سایہ اتحاد کے لئے ہے، جب ایک غیر اسلامی دین کے لئے قران ایسا حکم فرما رہا ہے تو ھم تو ایک اللہ،  اس کی کتاب قران اور اس کے بھیجے ہوئے انبیاء اور رسول خاتم کے ماننے والے ہیں ، جو بھی اس امر نیک میں مداخلت کرے تو ان کو ان کی کم فکری و کم عقلی کو دور کرنے کا راستہ بیان کیا جائے ۔  


امین شھیدی نے میڈیہ کو اس امور میں خدمت کرنے کو بہت ضروری اور مفید جانا ہے اور کہا : اس زمانہ میں میڈیا ایک ایسا وسیلہ ہے جس کو اگر مثبت طریقہ سے استعمال کیا جائے تو کبھی بشریت اپنے حقیقی مقصد سے منحرف نہی ہو سکتی، مگر افسوس کی بات ہے کہ ابھی تک یہی دیکھا گیا ہے کہ دشمن اسلام اس میڈیا کو اختلاف و فساد پھیلانے میں زیادہ استعمال کرتی رہی ہیں ۔


انہوں نے تاکید کی : تمام مسلمانوں کو چاہیئے کہ اس زمانہ میں مسلمانوں کے درمیان اختلاف پھیلانے والے اور مسلمانوں کو متحد نہ ہونے دینے والی طاقتوں سے مقابلہ کریں اور ان کو ان کے ناپاک ھدف میں کامیاب نہ ہونے دیں جس کا آسان راستہ میڈیہ ہے ہمیں چاہیئے کہ وہ موضوعات جس کی ضرورت اسلام کی بلندی اور مسلمانوں کے مسائل کے حل ہونے سے منسلک ہوں اس موضوع پر تحقیق کیا جائے اور مذاکرات ہوں اور مختلف میڈیہ کے ذریعہ تمام مسلمانوں تک پہونچایا جائے چاہے وہ اخبار ہو یا ٹیلی ویزن و ریڈیو یا انٹرنیٹ ہو یا موبائل وغیرہ، یہ تمام میڈیا ھمارے دشمن کی طرف سے ھمارے درمیان اختلاف ڈالنے کے لئے کام کر رہی ہیں، شبہ کے طور پر موضوعات بیان کی جا رہی ہیں لہذا خاص کر ان موضوع پر دلیل کے ذریعہ متحدانہ ذہن سے گفتگو کی جائے اور دشمن کو کسی بھی ھربہ میں کامیاب نہ ہونے دیا جائے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬