‫‫کیٹیگری‬ :
02 May 2013 - 12:38
News ID: 5341
فونت
آیت الله مکارم شیرازی :
رسا نیوز ایجنسی ـ حضرت آیت الله مکارم شیرازی نے اسلامی حکومت کے دشمنوں کو ایرانی قوم سے سامنا کرنے سے قاصر جانا ہے اور امریکا اور صہیونی اسرائیل حکومت کو متنبہ کیا ہے کہ اگر ان کے ہاتہ و پیر نے ذرہ برابر بھی غلطی کی اور اسلامی جمہوریہ ایران کی طرف غلط ارادہ کیا تو انقلابی و مومن ایرانی قوم ان کا مونہ توڑ جواب دے گی ۔
آيت الله مکارم شيرازي


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق حضرت آیت الله ناصر مکارم شیرازی مرجع تقلید نے ایران کے مقدس شہر قم کے مدرسہ امام امیرالمؤمنین (ع) میں اس ملک کے انقلابی تنظیم کے سربراہوں سے ملاقات میں حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی ولادت کی مناسبت سے تمام شرکا کی خدمت میں مبارک باد پیش کی اور تاکید کی : امید کرتا ہوں کہ صدیقہ طاھرہ (س) کی عنایت و الطاف کے زیر سایہ ھم لوگ اسلام و اھل بیت علیہ السلام کے مکتب کے اچھے خادم ہوں اور اس اسلامی نظام و حکومت کی عظمت کی حفاظت کر سکوں ۔

انہوں نے مذہبی انجمن اور اسلامی مجاھد تنظیم کو دشمنوں کے آنکھ میں خار جانا ہے اور کہا : مغرب و مشرق کے مورخوں نے اسلام کی ترقی و پیش رفت کے سلسلہ میں بہت سے مطالب و نظریہ بیان کئے ہیں اور سب لوگوں کا اتفاق اس پر ہے کہ ایک محدود زمانہ میں اس زمانہ کے مواصلات کے ذرائع کی وجہ سے دنیا کے مشرق و مغرب میں اسلام تیزی سے پھیلا ہے ۔

حضرت آیت الله مکارم شیرازی نے وضاحت کی : بعض لوگوں نے کہا ہے کہ ان تمام بیان کئے گئے مطالب کے باجود دنیا میں اسلام کی اس طرح تیزی سے ترقی ایک طرح کا معمہ ہے اور ممکن نہیں ہے کہ اس سلسلہ میں کوئی یقینی دلیل بیان کیا جا سکے ۔

مرجع تقلید نے تیزی سے اسلام کی ترقی کے اسباب کو بیان کرنے کے لئے حضرت رسول الله (ص) کی ایک حدیث کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : اس مبارک حدیث میں اسلامی قوم کی ترقی و ان کی تنزلی کی بھی دو وجہ بیان کی گئی ہے ۔

انہوں نے حضرت رسول الله (ص) کی حدیث کے مطابق سادہ زندگی بسر کرنا اور دنیا کے ظاہر کی طرف سے بے توجہی اور خدا ، پیغمبر اور قیامت پر مضبوط ایمان کو اسلام و مسلمانوں کی ترقی کا سبب بیان کیا ہے اور کہا : ایران پر عراق کی طرف سے تحمیل کی گئی جنگ نے اس مسئلہ کو سچ ثابت کر دیا اور مجاہدین اسلام نے اپنے مضبوط ایمان اور یا زہرا کے نعرہ و زیارت عاشورہ کے ذریعہ دشمنوں پر کامیابی حاصل کی ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬