‫‫کیٹیگری‬ :
05 May 2013 - 15:28
News ID: 5355
فونت
آیت الله هاشمی شاهرودی :
رسا نیوز ایجنسی ـ مجلس خبرگان رہبری کے نائب صدر نے تکفیری وہابی دہشت گردوں کی طرف سے مسلمانوں کے مقدس مقامات کی بے احترامی کی مذمت کرتے ہوئے تاکید کی ہے : یہ لوگ تشدد کے ذریعہ ، بے گناہ معصوم لوگوں کا قتل کر رہے ہیں ، اسلامی قوم میں اختلاف و دشمنی کی بیج بو رہے ہیں اور دین مبین اسلام کے چہرے کو دنیا والوں کے سامنے بدنما کر کے پیش کر رہے ہیں ۔
آيت الله سيد محمود هاشمي شاهرودي


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق مجلس خبرگان رہبری کے نائب صدر آیت الله سید محمود هاشمی شاهرودی نے اپنے ایک پیغام میں پیامبر اکرم (ص) اور امام علی علیہ السلام کے با وفا صحابی حجربن عدی کے مرقد کی بے حرمتی کی شدید مذمت کی ہے ۔

بسم الله الرحمن الرحیم

انا لله و انا الیه راجعون

جرائم اور وہ اہانت جو ایک بزرگ جلیل القدر صحابی حجر بن عدی کے ساتہ کی گئی ہے ایک خوفناک جرم تھا جو کہ انسانیت کی پیشانی پر شرم کا پسینہ ہے اور تمام آسمانی شریعت و انسانی حقوقی نظام کے لئے قابل مذمت اور غیر قابل بخشش ہے ۔

مؤمنوں کے قبر سے لاش کا نکالنا وہ بھی رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے بزرگ صحابی ، اولیاء اور اسلام کے گرانقدر شہدا کا نبش قبر، یہ دینی و اسلامی مقدسات کی سب سے قبیح ترین بے احترامی ہے جو کہ بزرگ ترین استبداد اور گناہ کبیرہ میں گنا جاتا ہے اس کے انجام دینے والے سخت ترین سزا کے مستحق ہیں ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬