‫‫کیٹیگری‬ :
25 June 2013 - 15:29
News ID: 5573
فونت
آیت‌الله سبحانی :
رسا نیوز ایجنسی ـ‌ حضرت آیت ‌الله سبحانی نے اس بیان کے ساتہ کہ انتظار فرج یعنی ظہور کا انتظار ، حضرت امام مهدی (عج) کے ظہور کے لئے میدان ہموار کرنا ۔ جو لوگ انتظار کرنے کو ہاتھ پہ ہاتھ رکھ کر بیٹھنے سے تعبیر کرتے ہیں اس پر تنقید کی ہے ۔



رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق حضرت آیت ‌الله جعفر سبحانی مرجع تقلید نے گذشتہ شب ایران کے مقدس شہر قم کے مقدس مسجد جمکران میں نماز مغرب و عشاء کی امامت کرنے کے بعد اس مسجد میں حاضر تمام لوگوں کے درمیان تقریر کرتے ہوئے حضرت امام مھدی حجت (عج) کے ظهور کے لئے خدا کے وعدہ کو قرآن کی آیات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ظہور کو ایک یقینی امر جانا ہے اور کہا : پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے زمانہ میں اسلام جزیرہ نما عرب اور اس کے بعد دوسری جگہوں پر بھی وسعت حاصل کی لیکن عالمی نہیں ہو سکا تھا جو کہ خاتم الاوصیا کے زمانہ میں یہ امر تکمیل پائے گا ۔
انہوں نے اس بیان کے ساتہ کہ عیسائی حضرت عیسی (ع) کے مسیح ہونے کے قائل ہیں بیان کیا : اہل سنت کی کتاب سے استناد کرتے ہوئے کہ پیامبر اعظم (ص) نے اس سلسلہ میں فرمایا ہے ؛ عیسی بن مریم آسمان سے زمین پر نازل ہونگے اور نماز کی اقتدا اس کی امامت میں کرے نگے جو خدا کی طرف سے آخری حجت ہے ۔
مرجع تقلید نے اس تاکید کے ساتہ کہ امام زمانہ (عج) کا مسئلہ شیعوں سے مخصوص نہیں ہے اظہار کیا : اسلامی دنیا اس امر پر اعتقاد رکھتی ہیں اور نہ صرف آیات و روایات پیغمبر میں اس امر کی طرف اشارہ ہوا ہے بلکہ علماء اہل سنت نے بھی اس سلسلہ میں دسیوں کتابیں لکھی ہیں ۔
حضرت آیت‌الله سبحانی نے پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم  کی اس حدیث جس میں بیان ہوا ہے کہ اگر دنیا کے خاتمہ میں ایک روز بھی باقی رہے گا تو اس دن خدا کے ولی کا ظہور ہوگا کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : امام کا ظہور یقینی ہے ؛ ممکن ہے بعض احکامات منسوخ ہوں مگر یہ امر یقینی و قطعی ہے جو قابل نسخ نہیں ہے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬