‫‫کیٹیگری‬ :
20 July 2013 - 21:35
News ID: 5676
فونت
آیت الله مصباح یزدی :
رسا نیوز ایجنسی ـ حوزہ علمیہ قم ایران میں اخلاق کے استاد نے بیان کیا : صبر روح اعمال اور آدمی کی کامیابی کا ضامن ہے اور یہ اس دنیا اور آخرت میں کامیابی کی چابھی ہے ۔

صبر روح اعمال اور آدمی کی کامیابی کا ضامن ہے
رسا نیوز ایجنسی ـ حوزہ علمیہ قم ایران میں اخلاق کے استاد نے بیان کیا : صبر روح اعمال اور آدمی کی کامیابی کا ضامن ہے اور یہ اس دنیا اور آخرت میں کامیابی کی چابھی ہے ۔
رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق حوزہ علمیہ قم ایران کے مشہور و معروف استاد آیت ‌الله محمد تقی مصباح یزدی نے قائد انقلاب اسلامی کے قم آفس کے (حضرت امام خمینی رہ حسینیہ) میں منعقدہ اپنے درس اخلاق میں سورہ مبارکہ «رعد» کی طرف اشارہ کرتے ہوئے انسان کو دو گروہ میں تقسیم کرتے ہوئے ایک نیک اعمال اور دوسرا اعمال بد کا مالک جانا ہے اور کہا : وہ شخص نیک اعمال والے ہیں جو کہ خداوند عالم کے ساتہ کئے ہوئے اپنے عہد و پیمان پر قائم و پابند ہیں ۔
انہوں نے وضاحت کی : دینی تعالیم میں یہ موضوع بیان نہیں کیا گیا ہے کہ برے کاموں کا جواب برائی سے دیا جائے کیونکہ جب ہم اچھے جواب کے ذریعہ دشمنوں کی برائی کا جواب دے نگے تو اس کو اچھے اور قریبی دوست میں بدل سکتے ہیں ۔
دنیا کی زندگی اور آخرت کی زندگی کا موازنہ نہیں کیا جا سکتا
ایران کے مقدس شہر قم کے حوزہ علمیہ میں اخلاق کے نمایا استاد نے اس بیان کے ساتہ کہ دنیا اور آخرت کے درمیان بنیادی فرق پایا جاتا ہے اظہار کیا : دنیوی زندگی کے وقت کی مقدار اور اخروی زندگی کے زمان کی مقدار کا ایک دوسرے سے مقایسہ نہیں کیا جا سکتا ، یہاں تک کہ اگر کئی ہزار سال اس دنیا میں زندگی گذاری جائے اس کے با وجود ابدی زندگی کے مقابلہ میں کچھ بھی نہیں ہے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬