رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق حوزہ علمیہ قم ایران کے مشہور و معروف استاد حضرت آیت الله جعفر سبحانی نے ماہ مبارک رمضان کے سلسلہ وار قرآن کی تفسیری درس جو مدرسہ حجتیہ کے مسجد میں منعقد ہوئی اس میں سورہ مبارکہ یاسین کی آیات «أَوَلَمْ یَرَوْا أَنَّا خَلَقْنَا لَهُمْ مِمَّا عَمِلَتْ أَیْدِینَا أَنْعَاماً فَهُمْ لَهَا مَالِکُونَ»، «وَذَلَّلْنَاهَا لَهُمْ فَمِنْهَا رَکُوبُهُمْ وَمِنْهَا یَأْکُلُونَ» و «وَلَهُمْ فِیهَا مَنَافِعُ وَمَشَارِبُ أَفَلَا یَشْکُرُونَ» کی تفسیر بیان کی ۔
حوزہ علمیہ قم میں فقہ خارج کے استاد نے سورہ مبارکہ یاسین کی تفسیر کرتے ہوئے اس سورہ کو قرآن مجید کا قلب کہا ہے اور بیان کیا : قرآن مجید نے خدا اور اس کی صفات کے سلسلہ میں اس کی (توحید) ، آخرت (قیامت) اور پیامبر اکرم (ص) اور ان کے معجزه (نبوت) کی گفت و گو کی ہے اور یہ سب سورہ یاسین کی تمام آیات ان امور کو بیان کر رہی ہیں ، لہذا یہ سورہ قرآن کا قلب ہے ۔