‫‫کیٹیگری‬ :
13 March 2014 - 10:01
News ID: 6522
فونت
درس خارج میں بیان ہوا ؛
رسا نیوز ایجنسی ـ حضرت آیت ‌الله وحید خراسانی نے رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے جگر کے ٹکڑے حضرت زہرا (س) کا تعارف اور ایام فاطمیہ میں عزاداری کے انعقاد کو حوزہ علمیہ کے طلاب و علماء کی اہم ذمہ داری جانا ہے اور بیان کیا : علماء و طالب علم لوگوں کو سمجھائیں کہ اس ایام میں جس طرح سے عزاداری ہو رہی ہے وہ بہت کم ہے ۔

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد حضرت آیت ‌الله حسین وحید خراسانی نے ایران کے مقدس شہر قم کے مسجد اعظم میں منعقدہ اپنے تفسیر کے درس میں ایام فاطمیہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بیان کیا : سب لوگوں کی ذمہ داری ہے کہ لوگوں کو آن حضرت کی عظمت ، رفعت ، مقام و منزلت سمجھایا جائے ۔ 
حضرت زہرا (س) کے سلسلہ میں مسلمانوں کی ذمہ داری بہت سخت و اہم ہے
انہوں نے اس بیان کے ساتھ کہ حضرت زہرا (س) کے سلسلہ میں مسلمانوں کی ذمہ داری بہت سخت ہے ، اس بیان کے ساتھ کہ حضرت زہرا (س) کی شہادت کے مسئلہ میں سبھی مسلمانوں کی زمہ دای کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اظہار کیا : رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اپنے ایک حدیث جس کو عامہ نے نقل کیا ہے فرماتے ہیں : سب سے پہلے جنت میں داخل ہونے والی شخصیت حضرت زہرا (س) ہیں ۔
مرجع تقلید نے اس تاکید کے ساتھ کہ اسبق السابقین و افضل الافضلین پیامبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ہیں بیان کیا : « اول من یدخل الجنه » پیغمبر ہیں اور انہوں نے فرمایا ؛ میں جنت میں جب داخل ہونگا تو اس سے پہلے جنت میں میری بیٹی فاطمہ (س) موجود ہونگی ۔
پیغمر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم علت محدثہ ہیں اور حضرت زہرا (س) علت مبقیہ ہیں
حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد نے اس بیان کے ساتھ کہ حضرت زهرا (س) نے کون سے امور انجام دیئے کہ پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے پہلے جنت میں داخل ہونگی بیان کیا : پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی بعثت کے ذریعہ خلقت و تشریع و دیانت کا ثمرہ حاصل ہوا ؛ پیغمر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم علت محدثہ ہیں اور حضرت زہرا (س) علت مبقیہ ہیں ۔
حضرت آیت ‌الله وحید خراسانی نے تاکید کی : حضرت آدم سے خاتم تک کے تمام انبیا کے ماحصل کا انحصار حضرت زهرا (س) کے وجود پر باقی ہے ؛ اگر فاطمه (س) نہ ہوتی تو آئمہ اطہار (ع) بھی نہیں ہوتے ۔
نسل پیغمبر (ص) و دین خدا کا بقا فاطمہ (س) کے مبارک وجود کی وجہ سے ہے
تفسیر قرآن کے مشہور و معروف استاد نے وضاحت کی : نسل پیغمبر (ص) و دین خدا کا بقا فاطمہ (س) کے مبارک وجود کی وجہ سے ہے ۔
انہوں نے ایک روایت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ قیامت کے روز سب کے سب وا نفسا کہے نگے اور اس وقت حضرت زہرا (س) احس و اکمل ہئت کی صورت میں جنت میں داخل ہونگی تو سب کے سب ان کی اس عظمت و منزلت کی وجہ سے سے تعجب میں غرق ہو جائے نگے  وضاحت کی : اگر عامی دنیا اسی روایت کی سمجھ لے تو کافی ہے ۔
حضرت زہرا (س) کی ایام شہادت میں عزاداری کے انعقاد کی ضرورت ہے
مرجع تقلید نے حضرت زهرا (س) کی روز شہادت میں عزاداری کی تاکید کرتے ہوئے کہا : ہر مسلمانوں کو جاننا چاہیئے کہ حضرت زهرا (س) کی شہادت کا دن کتنا غم انگیز اور عظیم ہے اور اس عظیم ایام میں اپنی ذمہ داری کو پہچانیں ۔
حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد نے حضرت زهرا (س) کے سلسلہ میں خاصہ کی طرف سے ایک روایت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے حضرت فاطمہ (س) کا نام زہرا رکھے جانے کا راز بیان کرتے ہوئے بیان کیا :  حضرت علی (ع) اس سلسلہ میں فرماتے ہیں ، فاطمہ کا نام زہرا رکھا گیا کیونکہ خداوند عالم نے اپنے نور کی عظمت سے ان کو خلق کیا ہے ۔
حضرت آیت ‌الله وحید خراسانی نے اس تاکید کے ساتھ کہ تمام آسمان و زمین حضرت زهرا (س) کے نوز سے منور ہے بیان کیا : ملائکہ کی انکھیں ان کا نور دیکھ کر پریشان ہیں اور تمام ملائکہ حضرت صدیقہ طاہرہ (س) کے نور کی تابش پر سجدہ میں گر گئے اور کہا اے خدا یہ کون سا نور ہے ؟ خداوند عالم نے فرمایا یہ میرا نور ہے اور اس کو آسمانوں پر ساکن کر دیا اور اپنے عظمت سے اس کو خلق کیا ، اور تمام انبیاء سے عظیم نبی کے صلب میں قرار دیا اور اسی نور سے تمام آئمہ کو وجود میں لایا جو کہ حق کی ہدایت اور میرے احکام پر عمل کرنے کا حکم کرتے ہیں ۔
حضرت زهرا کے غم میں جتنا بھی عزاداری و غم منایا جائے بہت کم ہے
حضرت زهرا (س) کے ایام شہادت کی مناسبت سے عزاداری کی جانے پر تنقید کرنے والوں پر اعتراض کرتے ہوئے کہا : عام لوگوں میں کچھ لوگ پائے جاتے ہیں جو ذہن میں شک پیدا کر رہے ہیں کہ حضرت زهرا (س) کی شهادت کے سلسلہ میں ہو رہی عزاداری و جلوس بہت زیادہ ہیں یہ ہمارے زمانہ کی جہالت کا زمانہ ہے ۔
حضرت آیت ‌الله وحید خراسانی نے رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے جگر کے ٹکڑے حضرت زہرا (س) کا تعارف اور ایام فاطمیہ میں عزاداری کے انعقاد کو حوزہ علمیہ کے طلاب و علماء کی اہم ذمہ داری جانا ہے اور بیان کیا : علماء و طالب علم لوگوں کو سمجھائیں کہ اس ایام میں جس طرح اور جس مقدار میں عزاداری ہو رہی ہے وہ بہت کم ہے ۔
حضرت آیت ‌الله وحید خراسانی نے حضرت زهرا (س) کے سلسلہ میں امام علی ابن ابی طالب علیہ السلام کی ایک روایت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : خدا کی قسم جو کام بھی کیا جائے اس مصیبت سے پیش آئی خلا کو پر نہیں کیا جا سکتا ، تمام آل اللہ اس کلمہ کے مقابلہ میں ذرہ ہیں ؛ تمام آئمہ اطہار (ع) حضرت زہرا (س) درخت کے میوہ ہیں لیکن ان کے حق کو کہاں ادا کیا جا سکا ؛ جنت میں سب سے پہلے احسن و اکمل ہیئت کی صورت میں داخل ہونے والی شخصیت حضرت زہرا (س) ہیں لیکن اس وقت ان کا پہلو شکستہ اور بازو میں ورم ہوگا ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬