‫‫کیٹیگری‬ :
24 April 2014 - 01:50
News ID: 6686
فونت
آیت‌ الله علوی گرگانی :
رسا نیوز ایجنسی ـ حضرت آیت‌ الله علوی گرگانی نے یورپ یونین کی طرف سے ایران کے خلاف بیانات کی تنقید کرتے ہوئے کہا : یورپی ہماری ثقافت کو نہیں سمجھتے ہیں اور اس طرح انسانی حقوق کو بیان کرتے ہیں ۔

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد حضرت آیت ‌الله سید محمد علی علوی ‌گرگانی ایران کے مقدس شہر قم کے تعلیمی و تربیتی ادارہ کے سربراہ سے ملاقات میں یورپ یونین کی طرف سے ایران کے خلاف بیانات کی تنقید کرتے ہوئے کہا : یورپی ہماری ثقافت کو نہیں سمجھتے ہیں اور اس طرح انسانی حقوق کو بیان کرتے ہیں ۔
انہوں نے اس تاکید کے ساتھ کہ ایران میں اسلامی احکامات و قانون پر عمل ہوتا ہے بیان کیا : خداوند عالم فرماتا ہے : تمہارے تمام اعمال ہمارے پاس موجود ہیں اور کوئی بھی چیز ہم سے پوشیدہ نہیں رہتی ہے ۔
حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد نے حکام و ذمہ داروں کا علماء دین سے ملاقات کو ایک مثبت عمل جانا ہے اور اظہار کیا : علماء و حکام و ذمہ داروں کے درمیان تبادل نظر ملک کی ترقی و کامیابی کا سبب ہوتا ہے ۔
حضرت آیت ‌الله علوی گرگانی نے قرآن کریم کی آیات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے امور کے انجام دہی میں مشورت کی ضرورت کی تاکید کرتے ہوئے کہا : مشورہ کرنا ترقی و رشد کا وسیلہ ہے اور اس سلسلہ میں بے شمار تاکیدات کی گئی ہیں ۔
انہوں نے اس بیان کے ساتھ کہ اس صوبہ پر قائد انقلاب اسلامی کی خاص عنایات یہاں کے خیر و برکت کا سبب ہوا ہے وضاحت کی : قائد انقلاب اسلامی نے حکام سے فرمایا ہے کہ قم المقدسہ کی اہمیت و مقام کو جانیں تا کہ یہ صوبہ اپنی اصلی مقام کو حاصل کرے ۔
حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد نے قم میں رجاب کی حالات پر تنقید کرتے ہوئے کہا : پہلے اس شہر میں حجاب کی طرف خاص خیال رکھا جاتا تھا اور جو لوگ اس مقدس شہر میں آتے ہیں اس شہر کے احترام کو باقی رکھیں لیکن افسوس کی بات ہے آج کل اس کا خیال نہیں رکھا جاتا ہے ۔
حضرت آیت ‌الله علوی گرگانی نے اس بیان کے ساتھ کہ سب لوگوں کو آخرت میں اپنے اعمال و رویہ کا حساب دینا ہوگا بیان کیا : خداوند عالم فرماتا ہے ہر انسان جو جس مقام و منزلت پر بھی ہو قیامت کے روز اس سے سوال و جواب ہوگا ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬