‫‫کیٹیگری‬ :
06 August 2014 - 17:29
News ID: 7111
فونت
ایرانی صدرجمھوریہ:
رسا نیوز ایجنسی – حجت الاسلام و المسلمین ڈاکٹر حسن روحانی نے آج ایران کے جنوب مغربی صوبے چہار محال و بختیاری کے شہر کرد میں عوام سے خطاب میں رھبر معظم انقلاب اسلامی ایران کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: بزدلانہ لچک اور بڑی طاقتوں کے سامنے سر جھکانا منع ہے ۔


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر جمھوریہ حجت الاسلام و المسلمین ڈاکٹر حسن روحانی نے آج ایران کے جنوب مغربی صوبے چہار محال و بختیاری کے شہر کرد کے انقلاب اسٹڈیم میں خطاب کے دوران ملک کے اقتصادی و سیاسی حالات سے عوام کو اگاہ کیا ۔


انہوں نے مزید کہا: منطق و استدلال ، اسلامی و قرانی معیاروں اور مرسل اعظم(ص)، امام حسن مجتبی ، امام رضا نیز ائمہ طاھرین علیھم السلام کی سیرت کے ائینہ میں کلام و گفتگو ہمارا شیوہ ہے ۔


حجت الاسلام و المسلمین ڈاکٹر روحانی نے یہ کہتے ہوئے کہ اتحاد و یکجہتی اور برادری ہمارے ملک کی تاریخ ہے کہا: میں عوام سے کئے ہوئے اپنے تمام وعدوں پر پائبند ہوں اور ملک سے فقر و تنگدستی اور ایران کو ترقی کی بلندیوں تک لے جانے میں کوشاں ہوں ۔


انہوں نے ایران اور عالم اسلام کی مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے، گذشتہ ایک مہینے میں غزہ و فلسطین کے صابر عوام کی دلیرانہ استقامت و مزاحمت کے حوالے سے ایران کے عوام کی بھر پور حمایت کی طرف اشارہ کیا اور کہا : خونخوار صہیونی دشمن کے مقابلے میں فلسطین کے عوام خاص طور سے خواتین اور بچوں نے بھرپور استقامت کا مظاہرہ کیا ہے اور اسی مزاحمت و استقامت کے نتیجے میں ان کو عزت مند کامیابی نصیب ہوئی ہے اور آئندہ بھی کامیابی فلسطینیوں کا مقدر بنے گی ۔


ایرانی صدر مملکت نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ ایران کے عوام فلسطین، لبنان، شام اور عراق کے مظلوم عوام کے ساتھ ہیں کہا: ایران کے دلیر و بہادر عوام نہ صرف ایران کے مفادات بلکہ عالم اسلام اور مظلومان عالم کے مفادات کے تحفظ کے لئے ہمیشہ آمادہ رہتے ہیں ۔ 


انہوں نے مزید کہا: اپ سبھی کی مدد ، رھبر معظم انقلاب اسلامی ایران کی رہنمائیوں اور خداوند متعال و امام زمانہ کی عنایتیوں کے زیر سایہ ملک کے اہم مسائل من جملہ اقتصادی، سماجی و ثقافتی اور عالمی و علاقائی بہت جلد حل ہوجائیں گے ۔


حجت الاسلام و المسلمین روحانی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ آج ایران کی سیاسی پالیسی ماضی کی سیاسی پالیسی سے بہت مختلف ہے کہا: بڑی قدرتوں کے ہاتھوں ایران کے منجمد اثاثہ میں سے ہم نے کم سے کم 7 ارب ڈالر ان کے چنگل سے چھڑا لیا، یہ ہمارا پہلا اور اولین قدم ہے ، اب ایران پر دنیا کی دھمکیاں اور پابندیاں بے اثر ہیں ۔


واضح رہے کہ ایرانی صدر جمھوریہ حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر حسن روحانی سے پہلے شھر کرد میں ولی فقیہ کے نمائندہ و امام جمعہ نے تقریر کی نیز صوبہ چہار ومحال و بختیاری کے گورنر نے صوبہ کی مختصر رپورٹ پیش کی ۔

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬