‫‫کیٹیگری‬ :
18 October 2014 - 14:09
News ID: 7373
فونت
شیخ نمر کی پھانسی کی سزا پر؛
رسا نیوز ایجنسی – سرزمین قم ایران کے علماء کرام اور مراجع تقلید نے شیخ نمر کی پھانسی کی سزا کے خلاف شدید رد عمل کا اظھار کیا ۔



رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حضرات آیات عظام صافی گلپائگانی، ناصر مکارم شیرازی ، سید محمد علی علوی گرگانی اور سید هاشم حسینی بوشھری نے الگ الگ بیان میں سعودی حکومت کی جانب سے آیت اللہ شیخ نمر باقر النمر کو دی جانے والی پھانسی کی سزا پر شدید رد عمل اظھار کیا ۔ 
حضرت آیت الله صافی گلپائگانی نے گذشتہ روز ایرانی صدر جمھوریہ ڈاکٹر حسن روحانی کے دفتر کے ذمہ دار ڈاکٹر نھاوندیان سے ہونے والی ملاقات میں سعودی حکومت کے اس اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ سے درخواست کی کہ اس سلسلہ میں جلد از جلد موثر اور سنجیدہ اقدام کریں ۔ 
انہوں نے کہا: اس مظلوم اور انقلابی عالم دین کو پھانسی کی سزا، دنیا کے تمام شیعوں اور مسلمانوں کے کبیدہ خاطر ہونے اور ان کی کرب و بے چینی کا سبب ہے ، آپ کو بغیر کسی جرم و گناہ کے سخت ترین سزا سنائی گئی ہے ۔ 
حضرت آیت الله صافی گلپائگانی نے مزید کہا : ایران کے وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف اس سلسلہ میں جلد از جلد موثر اور سنجیدہ اقدام کریں، سعودی حکمرانوں کو دنیا کے مسلمانوں کے احساسات سے آگاہ کریں اور اس ظالمانہ فیصلہ کے نتائج سے انہیں با خبر کریں ۔
حضرت آیت الله مکارم شیرازی نے آج اپنے درس خارج فقہ کے آغاز پر جو سیکڑوں طلاب و افاضل حوزہ علمیہ قم کی شرکت میں مسجد آعظم قم میں منعقد ہوا ، شیخ نمر کی پھانسی کی سزا کو ظالمانہ بتاتے ہوئے کہا: شیخ نمر کو پھانسی کی صورت میں سعودی حکومت ناقابل تصور حالات سے روبرو ہوگی ۔
انہوں نے سعودی حکومت کو متنبہ کیا : سعودی حکومت آگاہ رہے کہ اگر انہوں ںے شیخ نمر کو پھانسی دی تو یقینا دنیا کے تمام شیعہ اور جمھوریت پسند اہل سنت کی نفرت و غم و غصہ سے روبرو ہوں گے ۔
حضرت آیت الله مکارم شیرازی نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ شیخ نمر نے کوئی بلوا نہیں کیا تھا اور کوئی ایسا کام نہیں کیا تھا جو اس سزا کے مستحق ہوں  کہا: اپ کی جرات مندانہ تقریریں ، آپ کی شجاعت اور جھموریت پسند افکار کی نشانی ہے ۔
انہوں نے کہا : افسوس سعودیہ کے شیعہ سخت حالات سے روبرو ہیں اور بدترین دباو کا شکار ہیں ، انہیں اپنے پروگرام کے انعقاد کی آزادی نہیں ہے ، ان کے حقوق پائمال کئے جا رہے ہیں اور بہت سارے شیعہ ملازمت سے بھی محروم ہیں ۔
آیت ‌الله علوی گرگانی نے اپنے ارسال کردہ بیان میں اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ شیخ نمر کو پھانسی کی سزا، سعودی عوام کے غم و غصہ کا سبب اور اس ملک میں عوامی قیام کا باعث بنے گی کہا: ہم مطمئن ہیں کہ اس طرح کے اقدامات علاقہ اور خود عربستان میں آل سعود کی بنیادوں کو سست ہونے کا سبب ہوں گے ، سعودی عوام اس طرح کی سزاوں سے اپنی تحریک سے پیچھے ہٹنے والی نہیں ہے ۔
انہوں نے آیت «و ما نقموا منهم الا أن یؤمنوا بالله العزیز الحمید » کی آئینہ میں سعودیوں کے اس اقدام کی شدید الفاظ میں مذ٘مت کرتے ہوئے کہا : آپ کو پھانسی کی سزا سے ہمارے دل کو شدید چوٹ پہونچی ہے ، ظالم و آمریت سے مقابلہ تمام علماء کرام اور شیعوں کے لئے باعث فخر ہے مگر اس مقام پر ہمیں اس بات کا افسوس ہے کہ سعودی حکومت حق و انصاف اور اپنی عوام سے حسن سلوک کے بجائے انسان سوز مظالم ڈھانے پر تلی ہے ۔ 
آیت الله سید هاشم حسینی بوشهری نے اس ھفتہ نماز جمعہ کے خطبہ میں جو حرم مطھر حضرت معصومہ سلام اللہ علیھا میں سیکڑوں مومنین شرکت میں منعقد ہوا، شیخ نمر کی پھانسی کی سزا پر عالمی انسانی حقوق کے اداروں اور مراکز کی خاموشی پر شدید تنقید کرتے ہوئے انہیں سعودی کورٹ پر ایک نگاہ ڈالنے کی تاکید کی اور کہا: علمائے اسلام شیخ نمر کی پھانسی کی سزا پر سخت رد عمل کا اظھار کریں ۔
انہوں نے سعودی کورٹ کی جانب سے شیخ نمر کو سنائی جانے والی پھانسی کی سزا کو محکوم کرتے ہوئے کہا: ہمارے لحاظ سے عوام ، علمائے اسلام ، بزرگان  اور مراجع تقلید اس سزا پر سخت رد عمل کا اظھار کریں ۔
قم کے امام جمعہ نے یہ کہتے ہوئے کہ ہم آئے دن ایران پر انسانی حقوق کی رعایت نہ کرنے کا الزام لگانے والے انسانی حقوق کے عالمی مراکز اور اداروں سے کہتے ہیں کہ ذرا سعودی عدالتوں پر بھی نگاہ ڈالیں اور ان کے اعمال پر غور و خوض کریں ۔

 


 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬