‫‫کیٹیگری‬ :
13 May 2015 - 15:50
News ID: 8129
فونت
رسا نیوز ایجنسی - حضرت آیت الله مکارم شیرازی نے شیخ نمر کی پھانسی کے نتیجہ کی بنسبت آل سعود کومتنبہ کرتے ہوئے کہا: آل سعود تصور نہ کرے کہ ان کے اس اقدام سے شیعہ خوف زدہ ہوجائیں گے ، بلکہ اس کے برعکس قوی تر اور شجاع تر ہوں گے ۔


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، مراجع تقلید قم میں سے حضرت آیت الله ناصر مکارم شیرازی نے آج اپنے درس خارج فقہ کے آغاز پر جو مسجد آعظم قم میں سیکڑوں طلاب و افاضل حوزہ علمیہ قم کی شرکت میں منعقد ہوا امام حسن عسکری(ع) سے منقول روایت کے آئینے میں اخلاقی نکات بیان کئے ۔


انہوں نے خدا پر ایمان ، مومنون اور دینی بھائیوں کو منفعت پہونچانا اس حدیث کی بنیاد پر انسان کے بہترین اعمال شمار کئے اور کہا: ایمان کے درجات موجود ہیں اور جس مقدار میں بھی درجہ ایمان بالاتر ہوگا انسان میں کمالات کا اضافہ ہوتا جائے گا ۔


حضرت آیت الله مکارم شیرازی نے تقویت ایمان کے راستے بیان کرتے ہوئے کہا: اس مقصد کی دستیابی میں دو علمی اور عملی راستہ موجود ہے ، علمی راستہ یہ ہے کہ انسان آفاق، انفس اور خلقت ہستی میں زیادہ سے زیادہ غور و فکر کرے ، اور اس کا عملی راستہ یہ ہے کہ انسان ھر لمحہ تقوائے الھی اور دینداری کی فکر میں رہے ۔


اس مرجع تقلید نے آیت الله شیخ نمر کو پھانسی کا حکم دئے جانے اور اس کے اجراء کی بنسبت آل سعود کو متنبہ کرتے ہوئے کہا: سعودی حکمراں یا غافل ہیں یا تغافل سے کام لے رہے ہیں ، سعودی من جملہ احصاء اور قطیف کے شیعہ سچے اور قوی ہیں، مگر اپنے دینی مراسمات و پروگرام کے انعقاد کے سلسلہ میں سعودی حکومت کے دباو میں ہیں ۔


انہوں نے اس بات کی تاکید کرتے ہوئے کہ سعودی کے شیعہ اپنے حق کا مطالبہ کر رہے ہیں اور اس سلسلہ میں انہوں نے صلح آمیز راستے کا انتخاب کیا ہے کہا: شیخ نمر کا جرم یہ ہے کہ وہ لوگوں کے حقوق کے سلسلہ میں تقریریں کرتے تھے ، آپ ایک نڈر اور بہادر انسان ہیں ، آخر انہیں کس اسلامی قانون کے تحت پھانسی دی جا رہی ہے ؟ 


اس مرجع تقلید نے سعودی حکمرانوں کو یاد دہانی کراتے ہوئے کہا: آگاہ رہیں کہ اگر اس حکم کو عملی کیا گیا تو برے آثار سے روبرو ہوں گے ، دنیا کے تمام شیعوں کے دل میں آپ کی نفرت بیٹھ جائے گی ۔


حضرت آیت الله مکارم شیرازی نے تاکید کی : شاید انہیں امید ہے کہ ان کے اس کام سے شیعہ اور دیگر لوگ خوف زدہ ہوجائیں گے ، مگر ایسا نہیں ہے ، وہ ہرگز خوف زدہ نہیں ہوں گے ، اور اگر شیخ نمر کو پھانسی دی گئی تو بقیہ مزید بہادر ہوجائیں گے ، جیسا کہ انقلاب ایران کے زمانہ میں ہم نے دیکھا کہ جس قدر بھی انقلابیوں کو شھید کیا گیا لوگ سڑکوں پر نکلتے گئے یہاں تک کہ انقلاب اسلامی ایران پیروزی سے ھمکنار ہوا ۔


اس مرجع تقلید نے مزید کہا: امید ہے کہ آل سعود اپنی عقل و فھم کا استعمال کرتے ہوئے ان کی پھانسی کے حکم کو اجراء کرنے سے گریز کریں گے کیوں کہ اگر اس حکم کا اجراء کیا گیا تو فقط شیعہ نہیں بلکہ دنیا کے انصاف پسند مسلمان بھی اس کام کے مقابل عکس العمل دیکھائیں گے ۔ 


انہوں نے کہا: عالمی مراکز نے بھی اس سلسلہ میں اعتراض کیا ہے کہ سعودی حکمرانوں کو پھانسی کا حق نہیں ہے ، خداوند متعال سبھی کو عقل و فھم عطا کرے کہ وہ اپنے منافع اور نقصانات خود سمجھ سکیں ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬