‫‫کیٹیگری‬ :
05 September 2015 - 13:17
News ID: 8421
فونت
قائد انقلاب اسلامی :
رسا نیوز ایجنسی ـ قائد انقلاب اسلامی نے کہا :علمی و عسکری اداروں سے اپنے روابط اور لین دین کے تحت دستیاب وسائل و اطلاعات کا بھرپور طریقے سے استعمال کیجئے اور گوناگوں خطرات کے مقابلے کے لئے اپنے طریقوں میں اضافہ کیجئے۔
قائد انقلاب اسلامي


رسا نیوز ایجنسی کا قائد انقلاب اسلامی کی خبر رساں سائیٹ سے منقول رپورٹ کے مطابق قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کی خاتم الانبیاء صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم فضائی دفاعی چھاونی کے کمانڈروں اور عہدیداروں سے ملاقات میں دفاع وطن میں اس چھاونی کی اہمیت و فرائض پر روشنی ڈالی اور زور دیکر کہا کہ آپ گوناگوں خطرات کا مقابلہ کرنے کی آمادگی اور طریقوں میں مسلسل اضافہ کرتے رہئے۔

اس ایئر ڈیفنس چھاونی کی تشکیل کی سالگرہ کے موقع پر مسلح فورسز کے سپریم کمانڈر آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اس چھاونی کے دورے کے دوران مزید فرمایا کہ دفاعی ذمہ داریوں کی اہم فکرمندی اور حساسیت اس حقیقت کو بیان کرتی ہے کہ خامیوں والے پہلوؤں اور دشمن کے تمام ممکنہ حربوں اور طریقوں کی نشاندہی کیجئے اور ان تمام حربوں کا مقابلہ کرنے کے لئے پروگرام اور حکمت عملی ترتیب دیجئے۔

قائد انقلاب اسلامی نے زور دیکر کہا کہ علمی و عسکری اداروں سے اپنے روابط اور لین دین کے تحت دستیاب وسائل و اطلاعات کا بھرپور طریقے سے استعمال کیجئے اور گوناگوں خطرات کے مقابلے کے لئے اپنے طریقوں میں اضافہ کیجئے۔

آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے حکام پر عوام الناس کے اعتماد کو ایک امانت سے تعبیر کیا اور فرمایا کہ مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے حکام کو چاہئے کہ اس اعتماد کی کما حقہ قدر کریں اور اپنے فرائض انجام دیں۔

قائد انقلاب اسلامی کے خطاب سے پہلے چھاونی کے کمانڈر جنرل فرزاد اسماعیلی نے کہا کہ یہ چھاونی مسلح فورسز کے سپریم کمانڈر کی تمام تدابیر کو عملی جامہ پہنانے کی بھرپور آمادگی رکھتی ہے۔

اس موقع پر چھاونی کے حکام اور کارکنان نے قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی امامت میں نماز ظہرین ادا کی۔ 
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬