‫‫کیٹیگری‬ :
10 September 2015 - 14:25
News ID: 8437
فونت
آیت الله مکارم شیرازی :
رسا نیوز ایجنسی ـ حضرت آیت الله مکارم شیرازی نے دنیوی مشکلات کو آخرت کے لئے محفوظ جانا ہے اور کہا : شیعوں کا عقیدہ ان کے مخالف کی کتابوں سے ثابت ہونا اہل بیت علیہم السلام کے ماننے والوں کے لئے قابل فخر ہے ۔
آيت الله مکارم شيرازي


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق حضرت آیت الله ناصر مکارم شیرازی نے ایران کے مقدس شہر قم کے مدرسہ علمیہ امام موسی کاظم (ع) میں شہر بم کے مختلف طبقے کے لوگوں سے ملاقات میں ایک حدیث کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بیان کیا : ہم لوگ اپنے تمام عقیدے شیعوں کے مخالف کی کتاب سے ثابت کرتے ہیں اور یہ شیعہ اور اہل بیت علیہم الاسلام کے ماننے والوں کے لئے فخر ہے ۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے بیان کیا : حضرت علی (ع) سے محبت میں صرف ان سے محبت کرنا کافی نہیں ہے ؛ بلکہ عمل میں بھی امیر المومنین علیہ السلام کے مشابہ ہونا چاہیئے ۔

حضرت آیت الله مکارم شیرازی نے شیعہ ہونے کے سلسلہ میں ایک واقعہ بیان کرتے ہوئے وضاحت کی : حضرت علی علیہ السلام کے شیعہ ہونے کا دعوا کرنے والوں کے جواب میں فرمایا جس ذاویہ سے بھی آپ لوگوں کی طرف نگاہ کر رہا ہوں آپ کو اپنے ماننے والوں کی طرح نہیں دیکھ رہا ہوں اور آپ کے آنکھوں میں عبادت کی نشانیاں نہیں پائی جا رہی ہے اور جب آپ کے لب پر نگاہ کرتا ہوں تو اس پر دعا اور ذکر کے آثار نہیں دیکھائی دے رہا ہے ۔

مرجع تقلید نے کہا : ہم لوگوں کو ارادہ کرنا چاہیئے کہ ہر شخص اپنے اندر شیعہ کے چہرے کو ظایر کرے کہ جب کوئی دوسرے ملک سے اس ملک میں آئے اور دیکھے تو کہے کہ واقعا یہ علی بن ابی طالب (ع) کا ملک ہے اور ہمارے مولا کے آثار اس ملک کے ہر گوشہ میں پایا جاتا ہو ۔

انہوں نے سورہ مبارک عنکبوت کی آیت 69 کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بیان کیا :  خداوند عالم آیت «وَ الَّذینَ جاهَدُوا فینا لَنَهْدِیَنَّهُمْ سُبُلَنا» یعنی « اور جو لوگ ہمارے راہ میں اپنی جان و مال سے کوشش کی ہے یقیقنا ان کو اپنے معرفت و لطف کے راہ کی طرف ہدایت کرتا ہوں » ؛ ہدایت کی دو قسم ہے : ایک ارائه طریق کہ جس میں ہدایت کا راستہ دکھانا ہے اور اس میں جہاد و کوشش کی ضرورت نہیں ہے اور دوسری قسم ہدایت ایصال الی المطلوب ہے کہ مقصد تک پہوچانا ہے ۔

حضرت آیت الله مکارم شیرازی نے دنیوی مشکلات کو آخرت کے لئے محفوظ جانا ہے اور کہا : آپ بم کے رہنے والے وہ لوگ ہیں جنہوں نے بہت مشکل و سختی کو برداشت کی ہے اور جان لیں کہ خداوند عالم دنیا کے اس مشکلات کو آخرت کے لئے محفوظ کرے گا ۔

مرجع تقلید نے بم کے لوگوں کی خدمت میں کچھ نصیحت بیان کرتے ہوئے فرمایا : کوشش کریں کہ نماز جمعہ اچھے نداز میں قائم ہو اور نماز جماعت کے سلسلہ میں زیادہ تر اہمیت دیں اور کوشش کریں نماز صبح کو بھی مسجد میں جماعت کے ساتھ انجام دیں اور اپنے اتحاد کو زیادہ کریں اور ضرورت مند و درد مند و محتاج و یتیموں کا خاص خیال کریں خداوند عالم آپ لوگوں کو برکت عنایت کرے گا ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬