‫‫کیٹیگری‬ :
17 September 2015 - 23:40
News ID: 8458
فونت
حجت الاسلام ناصر عباس جعفری :
رسا نیوز ایجنسی ـ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ نے بیان کیا : طالبان، داعش، النصرہ اور بوکوحرام اسلام دشمن صہیونی آلہ کار ہیں، جو اسلام کے روشن چہرے کو مسخ کرنے کے لئے استعمال ہو رہے ہیں۔
حجت الاسلام ناصر عباس جعفري


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ حجت الاسلام ناصر عباس جعفری نے پشاور میں دہشت گردوں کی جانب سے پی اے ایف ائیر بیس پر بزدلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے بیان کیا : دہشت گردی کے خلاف جنگ کو دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے منطقی انجام تک جاری رہنا چاہیئے، دہشت گرد اور ان کے حواریوں کو نشان عبرت بنانے کے لئے پوری قوم پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔

انہوں نے کہا : کالعدم دہشت گرد گروہ طالبان دراصل انڈیا، اسرائیل اور امریکہ کے ایجنٹ ہیں جو پاکستان کی سلامتی کے خلاف اپنے مذموم مقاصد کے حصول کے لئے دہشت گردانہ کارروائیاں کرتے ہیں ۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ نے بیان کیا : طالبان، داعش، النصرہ اور بوکوحرام اسلام دشمن صہیونی آلہ کار ہیں، جو اسلام کے روشن چہرے کو مسخ کرنے کے لئے استعمال ہو رہے ہیں۔

انہوں نے نمازیوں، پاک فوج اور پی اے ایف کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا : ہمارے بہادر سپوتوں نے دشمن کے ناپاک عزائم کو اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر خاک میں ملا دیا ہے۔ انشاءاللہ ہمارے پاک شہیدوں کا لہو رائیگاں نہیں جائے گا، ان کی یہ قربانی وطن عزیز کی سلامتی کے لئے سنگ میل ثابت ہو گی ۔

حجت الاسلام ناصر عباس جعفری نے شہدائے پشاور کے لواحقین سے اظہار ہمدردی و تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬