‫‫کیٹیگری‬ :
28 September 2015 - 14:50
News ID: 8488
فونت
رہبر انقلاب اسلامی نے درس خارج فقہ کی ابتدا میں؛
رسا نیوز ایجنسی - رہبر معظم انقلاب اسلامی ایران نے مِنیٰ کے سنگین حادثے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے اس سعودی حکام کو اس سانحہ کا ذمہ دار ٹھراتے ہوئے کہا: سعودی حکمراں اس سانحہ کو دوسروں کے سر تھوپنے کے بجائے غم زدہ اہل خانہ اور امت اسلامیہ سے معافی مانگیں ۔
رہبر معظم انقلاب اسلامي


رسا نیوز ایجنسی کی رہبر معظم انقلاب اسلامی کی خبر رساں سائٹ سے منقولہ رپورٹ کے مطابق، رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای نے اپنے درس خارج فقہ کی ابتدا میں مِنیٰ کے عظیم سانحے پر گفتگو کرتے ہوئے سعودی حکام کو اس عظیم سانحہ کا ذمہ دار ٹھرایا اور انہیں امت اسلامیہ سے معافی مانگنے کی تاکید کی ۔


انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ دنیائےاسلام کو اس مسئلے کے بارے میں بہت سارے سوالات درپیش ہیں کہا: سعودی حکام اپنی غلطی کو دوسروں کے کاندھوں پر ڈالنے کے بجائے امت مسلمہ اور غم زدہ اہل خانہ سے معافی مانگیں اور اس سنگین حادثے کی ذمہ داری قبول کریں اور اس کے تقاضوں  پرعمل کریں ۔


رہبر انقلاب اسلامی نے منیٰ کے تلخ حادثے اور عید الاضحیٰ کو امت مسلمہ کے لئے عزاداری میں تبدیل ہونے کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا : انسان کسی بھی لمحے اپنے آپ کو غم و اندوہ سے مبرا نہیں سمجھ سکتا اور یہ غم اب کئی دنوں تک ہمارے اور تمام مسلمانوں کے دلوں پر بارگراں بن کر رہے گا۔


انہوں نے سعودی حکام کی جانب سے منیٰ کے سانحے کی ذمہ داری قبول نہ کئے جانے اور اپنی ذمہ داری دوسروں کے کاندھوں پر ڈالنے کو غیر موثر اور ناقص اقدام قرار دیتے ہوئے فرمایا : عالم اسلام کو بہت زیادہ سوالات درپیش ہیں اور اس سانحے میں ہزاروں افراد کی جانوں کا ضیاع کوئی معمولی بات اور چھوٹا مسئلہ نہیں ہے، بنا برایں عالم اسلام کو اس مسئلے پر غور و فکر کرنا چاہئے۔


حضرت آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای نے یہ کہتے ہوئے کہ یہ عظیم سانحہ فراموش نہیں کیا جائے گا اور قومیں سنجیدگی سے اس مسئلے  کا جائزہ لیں گی کہا : سعودی حکام کو چاہئے کہ وہ اپنی ذ٘مہ داری سے بھاگنے اور دوسروں کو اسکا قصوروار ٹہرانے کے بجائے اس سانحے کی ذ٘ہ داری کو قبول کریں اور امت مسلمہ اور غم زدہ اہل خانہ سے معافی مانگیں ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬