19 September 2017 - 14:00
حجت الاسلام عارف واحدی :

لائسنسی اور روائتی جلوس اور چار دیواری کے اندر مجالس پر کوئی قدغن قابل قبول نہیں ہے

پاکستان کے بزرگ عالم دین و شیعہ رہنما نے بیان کیا : پروگراموں میں امام حسین سے عقیدت کو نکتہ اتحاد و یکجہتی بناتے ہوئے بہترین انداز میں محرم کے پروگرام منائیں دوسرے مسالک کے مقدسات کی توہین و تکفیر سے اجتناب کریں۔
18 September 2017 - 15:44
خالد اقبال مسرت:

عشق رسول سے جذبہ جہاد اور محفل نعت سے عشق رسول اجاگر ہوتا ہے

سرگودہا میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نعت کونسل کے صدر کا کہنا تھا کہ شام، عراق، مقبوضہ کشمیر اور برما میں بے گناہ مسلمانوں کا خون امت مسلمہ کیلئے لمحہ فکریہ ہے، انسانی حقوق کا علمبردار امریکہ، یو این او، یونائیٹڈ نیشن اور او آئی سی خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔
18 September 2017 - 15:41
ایڈمنسٹریٹر مغربی کراچی :

محرم میں عوام کو سہولیات کی فراہمی کیلئے صفائی کے کاموں کو جلد مکمل کیا جائے

افسران کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے میونسپل کمشنر بلدیہ غربی وسیم مصطفی سومرو نے بلدیہ غربی کی حدود میں جلوس کی گزرگاہوں کی مرمت مساجد و امام بارگاہوں کے اطراف صفائی ستھرائی اور روشنی کے خصوصی انتظامات کے ساتھ ساتھ تجاوزات کے خاتمہ کیلئے بھرپور کاروائی عمل میں لانے کی ہدایت دی۔
18 September 2017 - 11:29
آیت الله مظاهری:

مشکلات و مصیبت پر صبر نزول رحمت الہی کا سبب ہے

حوزہ علمیہ اصفہان کے سربراہ نے قرآن کریم کی آیات کی طرف استناد کرتے ہوئے کہا : انسان جب مشکلات و مصائب پر صبر کرتا ہے تو خداوند عالم کی طرف سے رحمت و صلوات اس کے سر پر نازل ہوتی ہے اور نیک راستہ کی طرف اس کو ہدایت کی ہوتی ہے ۔