‫‫کیٹیگری‬ :
17 September 2017 - 17:07
News ID: 429985
فونت
صوبہ خراسان رضوی کے ادارہ فرھنگ وارشاد اسلامی کے نائب ڈائریکٹر جنرل کا کہنا تھا: عالم اسلام کی کامیابی کا راز اسلامی ممالک کے اتحاد ویکجہتی میں ہے۔
حرم مطہر رضوی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسٹوڈنٹس کی آیہ ھای برادری کانفرنس میں جو کہ صوبہ خراسان رضوی کے مسئولین اور عالم اسلام کے ۱۵ ممالک سے اسٹوڈنٹس کے سرپرستوں نے جو کہ ایران میں مقیم ہیں ان کی موجودگی میں آستان قدس رضوی کے نمائشگاہوں اور کانفرنسوں والے مرکز میں منعقد ہوئی ۔

کاظم دبیری کا کہنا تھا: اس سال مشھد مقدس عالم اسلام کے ثقافتی دارالحکومت کے عنوان سے منتخب ہوا۔ مجھے بہت خوشی ہے کہ اس بابرکت سال میں اسلامی ممالک کے اسٹوڈنٹس کے درمیان عقد اخوت و براداری کانفرنس حرم مطہر امام رضا (ع) کے جوار میں منعقد ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ عالم اسلام کا ثقافتی دارالحکومت اس خطے کے رسم ورواج ، آرٹ اور ثقافت کو معرفی کرنے کے لئے چنا گیا ہے، ان کا کہنا تھا: مشھد شہر میں حضرت علی بن موسیٰ الرضا (ع) کا مرقد مطہر ہونے کی وجہ سے خاص خصوصیات کا حامل ہے اور اس مقدس مکان میں زائرین اور مجاورین کے لئے مختلف ثقافتی اور ھنری سرگرمیاں اور پروگرامز منعقد کئے جاتے ہیں۔

دبیری کا کہنا تھا کہ مشھد مقدس انقلاب اسلامی کا کامیابی اور جنگ تحمیلی میں ایک مہم اور اثر گذار مرکز تھا، دبیری کا کہنا تھا: آج بھی یہ مقدس شہر حریم ولایت اور جایگاہ شہادت کا دفاع کرنے میں بہت زیادہ اثر گذار ہے۔ آج اس خطے کے عظیم افراد عراق اور سوریہ میں کفر کے خلاف مقاومت کر رہے ہیں اور اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرتے ہوئے اسلام اور حریم ولایت کا دفاع کرتے ہیں۔

صوبہ خراسان رضوی کے ادارے فرھنگ وارشاد اسلامی کے نائب ڈائریکٹر جنرل نے اسلامی ممالک کے اتحاد کو عالم اسلام کی کامیابی کا راز جانتے ہوئے کہا: تمام اسلامی ممالک کی یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اپنی توانائیوں کو بروئے کار لاتے ہوئے مختلف شعبوں جیسے علمی، ثقافتی تعاملات و تبادلات کے ذریعے اتحاد اور ایک امت کو تشکیل دینے کے لئے تلاش و کوشش کریں۔

اس پروگرام کو جاری رکھتے ہوئے اھل سنت بھائیوں کی ابا عبد اللہ الحسین(ع) کے موضوع پر عزاداری برگزار کی گئی۔

قابل توجہ ہے؛ اس پروگرام کے اختتام پر کلام اللہ المجید کی تلاوت کے ساتھ آپس میں عقد اخوت و براداری باندھا گیا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬